یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے ملازمین کا ڈی چوک پر دھرنا دوسرے روز بھی جاری

Published on October 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 366)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)اسلام آباد میں گزشتہ روز سے ملک بھر سے آئے ہوئے یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کا دھرنا ڈی چوک میں دوسرے روز بھی جاری رہا، دھرنے کے شرکا کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں ہوتے دھرنا جاری رہے گا ،صبح سویرے مظاہرین نے چائے، پراٹھے اور نان چنے کا ناشتہ کیا۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ 5 ہزار سے زائد ملازمین عارضی ملازمت پر کام کر رہے ہیں جنہیں مستقل کیا جائے، دو سالوں سے تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ حکومت فوری طور پر تنخواہوں میں اضافہ یقینی بنائے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات نہ مانے گئے تو خار دار تاریں بھی انہیں پارلیمنٹ ہاس جانے سے روک نہیں پائیں گی۔گزشتہ روز یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مظاہرہ کرنے والے ملازمین کو اسلام آباد کی انتظامیہ نے پارلیمنٹ ہاوس جانے سے روک دیا تھا۔اسلام آباد میں مظاہرہ کرنے والے یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین نے ڈی چوک پر دھرنا دے رکھا ہے ،ملازمین تنخواہوں میں اضافے، خالی اسامیاں پر کرنے اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes