افغانستان سے دہشت گردی کاخطرہ موجود، قیام امن کے لئے ہر ممکن اقدامات کر یں گے: عمران خان

Published on October 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 466)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت قیام امن کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی، افغانستان سے دہشت گردی کاخطرہ موجود ہے، بدقسمتی سے دہشت گردی کے باعث سیاحت کاشعبہ متاثرہوا۔تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں عمران خان کا کہناتھا کہ قیام امن کیلئے ہماری حکومت ہرممکن اقدام کرے گی ، بھارت اورافغانستان کیساتھ مسائل کاسامنا ہے، افغانستان اور بھارت میں قیام امن پا کستان کے مفادمیں ہے ، نائن الیون کے بعدہمیں دہشت گردی کاسامنارہا، افغانستان سے دہشت گردی کاخطرہ موجود ہے،پاکستان نے دہشت گردی پرقابوپا یا لیکن بدقسمتی سے دہشت گردی کے باعث سیاحت کاشعبہ متاثرہوا ۔ا نہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے 100 تعلیمی درسگاہوں میں 70 خواتین کیلئے مختص کیں،خواتین کی تعلیم پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں،ہم نے چین سے سیکھاکس طرح غربت کم کی جاسکتی ہے، چین میں کرپشن الزامات پر 450 وزرااوراعلیٰ حکام کوسزادی گئی، ہم سرمایہ کاروں کیلئے سازگارماحول پیداکرنے پرکام کررہے ہیں، ماضی میں منظورنظرافرادکواداروں کاسربراہ لگایاگیا،بدقسمتی سے بھارت کی طرح انفارمیشن ٹیکنالوجی پرتوجہ نہیں دی۔عمران خان نے کہاکہ چین پاکستان کیلئے بہت بڑی مارکیٹ ہے،چین نے 30 سال میں اپنے لوگوں کوغربت سے نکا لا،بھارت اورچین میں تارکین وطن نے سرمایہ کاری کی جبکہ ہم نے بھی 50 لاکھ گھر بنانیکامنصوبہ شروع کیا ہے،پاکستان میں ایک کروڑگھروں کی کمی ہے۔ وزیراعظم کا مزید کہناتھا کہ ہمیں تجارتی اوربجٹ کاخسارہ ورثے میں ملا،حکمران کرپٹ ہوں تواداروں کوتباہ کردیتے ہیں مگر ہم منی لانڈرنگ کے خاتمے کیلئے اقدامات کررہے ہیں،5 سے 6 ماہ مشکلات کاسامنارہے گا کیونکہ پاکستان کوکرنٹ خسارے کا سامنا ہے۔ مشکل حالات سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرر ہے ہیں۔زرمبادلہ کی کمی کودورکرنے کے لئے برآمدات میں اضافے کی ضرورت ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy