شہر اور شہریوں کی خدمت ہمارا نصب العین ہے میئر حیدرآباد سید طیب حسین

Published on November 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 370)      No Comments

حیدرآباد( رپورٹ*علی رضا رانا )میئر حیدرآباد سید طیب حسین نے کہا ہے کہ شہر اور شہریوں کی خدمت ہمارا نصب العین ہے یہ کوئی احسان نہیں ہم جب تک اپنے عہدوں پر برقرار ہیں شہریوں کی خدمت کرتے رہینگے،وہ صدر انجمن حیدری نواز علی بھٹو،جنرل سیکریٹری رضا ایرانی،فرزاد ررضا کی جانب سے ایک ملاقات کے دوران اظہار تشکر پر بات چیت کررہے تھے،انہوں نے مذیدکہا کہ نا صرف قومی و مذہبی ایام کے موقع پر عوام الناس کی بلا امتیاز خدمت کرتے ہیں بلکہ عام دنوں میں بھی شہریوں کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بناتے ہیں،کیونکہ یہ ہمارا فرض اولین ہے، جس کے لئے میں اوہمارے یو سی چیئرمینز روز اول سے کوشاں ہیں،لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ بعض عناصر ہمارے ان کاموں کو سرہانے کی بجائے نشانہ تنقید بناتے ہیں جو کہ مناسب نہیں ، ضرورت اس بات کی ہے کہ تنقید برائے اصلاح ہو تو ہم اس کا خیر مقدم کرینگے،تنقید برائے تنقید مناسب نہیں ہمیں اس کی پرواہ نہیں کہ کوئی کیا کہ رہا ہے ہم اس طرح کی تنقید کو اپنی اصلاح سمجھتے ہوئے شہریوں کی خدمت اپنا ویژن سمجھ کر کررہے ہیں اور کرتے رہنیگے، اس موقع پر یو سی چیئرمین عمران بشیر و دیگر بھی موجود تھے۔

نبی اکرم ﷺ کی حرمت کے تحفظ کیلئے مذہبی و سیاسی جماعتوں سمیت تمام طبقات متحد ہو جائیں فیصل ندیم 
حیدرآباد(رپورٹ*جنید علی گوندل)ملی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما فیصل ندیم نے ملعونہ آسیہ مسیح کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جمعہ کو سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ نبی اکرم ﷺ کی حرمت کے تحفظ کیلئے مذہبی و سیاسی جماعتوں سمیت تمام طبقات متحد ہو جائیں ۔ توہین رسالت کے واقعات کی روک تھام کیلئے کردار ادا کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔جماعۃالدعوۃ سندھ کے نامور وکلاء اور قانون دان حضرات سے مشاورت اور قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے کر سپریم کورٹ کے فیصلہ کیخلاف نظرثانی کی اپیل دائر کر ے گی ۔ اسی طرح دینی جماعتوں کے قائدین اور علماء کے ساتھ مل کر مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ملعونہ آسیہ مسیح کیس کے فیصلہ کے بعد ملک میں جو صورتحال پیدا ہوئی ہے اس موقع پر صحیح راستہ اختیار کرنے کی ذمہ داری تمام طبقات پر عائد ہوتی ہے کہ وہ تحفظ حرمت رسول ﷺ کیلئے اپنی ذمہ داری ادا کریں۔اس موقع پر جماعۃ الدعوۃ کی تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کے ذمہ داران حافظ محمد انور، اُسامہ عسکری، حنظلہ محمد اشرف، غلام قادر سبحانی اور دیگر ذمہ داران نے ایک مشترکہ بیان میں کہاکہ یہ ایسا مسئلہ ہے کہ اس پر ہر مسلمان اپنا سب کچھ قربان کرنے کیلئے تیار ہے۔ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا پاکستان دنیا کاایسا ملک ہے جہاں توہین رسالت کے واقعات کی روک تھام کیلئے باقاعدہ قانون موجود ہے۔ اس لئے تحفظ حرمت رسول ﷺ کیلئے ایک واضح اور ٹھوس لائحہ عمل اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ فیصل ندیم نے کہاکہ حکومت ، عدلیہ اور دیگر اداروں کو مل کرتوہین رسالتﷺ کے ہر راستہ کو بند کرنا چاہیے۔ بین الاقوامی قوتیں چاہتی ہیں کہ پاکستان میں شان رسالت ﷺ میں گستاخیوں کے واقعات ہوں اور پھر یہاں فتنے برپا کئے جائیں۔اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ عدالتی فیصلہ کو عدالتی انداز میں درست کیا جائے اور عوامی ردعمل کو بھی محفوظ بنایا جائے تاکہ تحفظ حرمت رسول ﷺ کا مقصد صحیح معنوں میں حل ہوسکے۔ ملی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما فیصل ندیم نے جمعہ کو احتجاج کی کال دیتے کہا کہ دینی و سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کو متحد ہو کر احتجاج کرنا چاہیے اور عوام کی رہنمائی کرنی چاہیے۔ 

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题