مہنگائی شرح 4 سال کی بلند ترین سطح کو چھو گئی

Published on November 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 581)      No Comments

لاہور (یو این پی)عوام کی جبیوں پر اکتوبر بھاری رہا، روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا، مہنگائی شرح 4 سال کی بلند ترین سطح کو چھو گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی 4 سال کی بلند ترین سطح کو چھو چکی ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل بنا دیا۔ایک سال میں گیس کی قیمت میں 105 فیصد اضافہ، ڈیزل 34 فیصد، مٹی کا تیل 31 فیصد، پٹرول 26 فیصد، بسوں کے کرائے 50 فیصد، سکولوں کی فیس اور کاپیاں 13 فیصد اور ڈاکٹر کی فیسوں میں بھی 10 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes