مذاکرات کرنے والی حکومت رٹ برقرار نہیں رکھ سکتی،شاہد خاقان 

Published on November 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 157)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ جب بھی حکومت کسی سے مذاکرات کرتی ہے تو یہ بات یقینی ہوجاتی ہے کہ حکومت رٹ کو برقرار نہیں رکھ سکتی ، وزیراعظم نے حالیہ دھرنے کے دوران اپنی تقریر میں وہ باتیں کیں جن کا لوگوں کو علم نہیں تھا، کارروائی کی دھمکی دے کر حکومت نے یوٹرن لے لیا اورمظاہرین سے پانچ نکاتی معاہدہ کرلیا ، ملکی مفاد کیلئے حکومت سے تعاون کرنے کیلئے ہمیشہ تیار ہیں، اگر حکومت احتساب کا عمل کرنا چاہتی ہے تو بے شک کسی انتقامی کاروائی کے بغیر احتساب کا عمل کرلے۔وہ پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جب بھی حکومت کسی سے مذاکرات کرتی ہے تو یہ بات یقینی ہوجاتی ہے کہ حکومت رٹ کو برقرار نہیں رکھ سکتی ، وزیراعظم نے حالیہ دھرنے کے دوران اپنی تقریر میں وہ باتیں کیں جن کا لوگوں کو علم نہیں تھا ، اپنی تقریر میں فوج اور ججز کے حوالے سے بیانات کے حوالے سے قوم کو آگاہ کیا اور کہا کہ ان شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور پھر کچھ دنوں بعد یوٹرن لیکر انہی لوگوں کے ساتھ پانچ نکاتی معاہدے پر دستخط کردیے ، حکومت کا ہر معاملے پر یوٹرن لینا شیوہ بن گیا ہے ۔ تحریک انصاف کو ہماری پارٹی نے تجویز دی تھی کہ معاملات کو بغیر کسی قوت کے استعمال سے کنٹرول کیا جائے۔ ابھی تک سمجھ نہیں آئی کہ سب فورسز کے ہونے کے باوجود مذاکرات کیوں کیے گئے۔ کسی بھی کیس کی نظرثانی اپیل کوئی بھی شخص کرواسکتا ہے۔ اس میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا۔ ہم ملکی مفاد کیلئے حکومت سے تعاون کرنے کیلئے ہمیشہ تیار ہیں ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عدالتوں کو عوام کی رائے کو دیکھنا چاہیے۔ ڈی چوک پر دیئے گئے دھرنوں سے حکومت کیخلاف دھرنے کی ریت چلی۔ وزیراعظم کی ہر بات کو سنجیدگی سے لیا جاتا ہے۔ انہیں اپنی تقریر میں سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے۔ چین نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی۔ گزشتہ ہفتے ملک میں بحران آیا اور ملک بند رہا۔ لوگوں کی املاک کو جلایا گیا۔ ہمیں اب اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کی ضرورت ہے۔ حکومت کو اگر حالات سنبھالنے میں مشکل ہورہی ہے تو وہ ہم سے مشورہ ضرور لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت احتساب کا عمل کرنا چاہتی ہے تو بے شک کسی انتقامی کاروائی کے بغیر احتساب کا عمل کرلے۔ کسی بھی کاروائی سے پہلے ثبوت پورے اکٹھے کرنا لازم ہے۔ 

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes