اللہ تعالیٰ کے انعام یافتہ بندوں کاراستہ ہی توصراط مستقیم ہے ۔صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار

Published on November 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 528)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی) امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار کی زیر صدارت مرکزی سیکرٹریٹ پر عظیم الشان محفل پاک بسلسلہ ’’مجددعصرپیر سید ولی محمد شاہ المعروف حضورمیاں صاحب چادروالی سرکار ؒ (ملتان شریف)منعقد ہوئی۔آپ نے صدارتی خطاب میں کہاکہ اللہ تعالیٰ کے انعام یافتہ بندوں کاراستہ ہی توصراط مستقیم ہے اورجو ان کی طرف آتے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کے مہمان ہوتے ہیں، انبیاء کرامؑ ،صدیقین،شہدااورصالحین بعد ازوصال آج بھی اپنے عقیدت مندوں کونوازرہے ہیں۔صحیح عقیدے والوں کوہی فیض عطا ہوتاہے ،اگرعقیدہ صحیح نہیں توفیض نہیں ہوسکتا،جن کے عقائد درست تھے وہ اس وقت بھی فیض یاب تھے اورآج بھی اسی طرح فیض یاب ہورہے ہیں۔ جن کے عقائد درست نہیں تھے وہ اس وقت بھی بے فیض اورگمراہ تھے اورآج بھی بھٹکے ہوئے ہیں۔صاحبزادہ پیر شبیر احمدصدیقی نے بذریعہ منقبت حاضرین محفل کویہ پیغام دیا کہ سیدنا چادروالی سرکارؒ اپنی ایک ہی نگاہ سے راہ حق کے سالکین کو اللہ ورسولﷺ سے ملادیتے تھے اوروہی فیضان آج بھی جاری وساری ہے۔پیر طریقت الطا ف حسین نقشبندی نے کہاکہ ولی محمد یعنی محمدﷺکے ’’دوست ‘‘اورجومحمدﷺ کادوست ہوتاہے وہی اللہ تعالیٰ کادوست ہوتاہے،آپ ؒ کے فیضان سے راہ حق کے سالکین آج بھی سیراب ہورہے ہیں۔علامہ پیر نوازش علی فریدی نے کہاکہ جواللہ تعالیٰ کے ولیوں کی بارگاہ تک پہنچ گیا وہ یقیناًاللہ تعالیٰ کی بارگاہ اقدس تک پہنچ گیا۔اللہ تعالیٰ کے ولیوں(مومن مقربین،فقراء) کے بغیر صراط مستقیم کاملناناممکن ہے اورپھراللہ ورسولﷺ کی بارگاہ سے دوروہی ہوتے ہیں جواولیاء اللہ سے دورہوتے ہیں۔ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعاکی گئی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے انعام یافتہ اورمحبوب بندوں کی نسبت اوران سے محبت پر دائمی استقامت عطا فرمائے۔آمین۔ شرکائے محفل پاک کیلئے لنگر شریف کے وسیع انتظامات کئے گئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题