وزیراعظم عمران خان نے چین کے بعد ملائیشیا کے دورے کی تیاری شروع کردی

Published on November 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 470)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب اور چین کے بعد ملائیشیا کے دورے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے نومبر کے تیسرے ہفتے دورہ ملائیشیا کا امکان ہے، وزیراعظم کا ملائیشیا کا دورہ 3 روزہ ہو گا۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے 6 ارب ڈالر کے امدادی پیکیج کا اعلان کیا تھا جبکہ دورہ چین کے دوران پاکستان اور چین کے 15 معاہدوںپر دستخط ہوئے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题