مجھے نہیں لگتا کہ بھارت کیساتھ تعلقات میں بہتری آئیگی، عبدالباسط

Published on November 29, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 234)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) انڈیا میں تعینات رہنے والے سابق سفیر عبدالباسط نے کہا ہے کہ بھارت کی وجہ سے سارک سمٹ کئی بار ملتوی ہوئی، ابھی تعلقات کی بحالی بارے کہنا قبل از وقت ہے۔ گفتگو کرتے ہوئے عبدالباسط کا کہنا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی الیکشن میں پوزیشن کافی کمزور ہے، الیکشن تک بھارت کچھ بھی کر سکتا ہے، بھارت میں نئی حکومت کے بعد صورتحال کا اندازہ ہوگا، ابھی تعلقات بارے کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔سابق سفیر نے کہا کہ ایران امریکی پابندیوں کی زد میں ہے، ایران کیساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے جبکہ پاکستان کے نیپال اور سری لنکا کیساتھ دو طرفہ تعلقات زیادہ خراب نہیں ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes