ملک بھر میں عازمینِ حج سے درخواستوں کی وصولی کا عمل 15جنوری سے شروع ہوگا

Published on January 8, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 370)      No Comments


فیصل آباد(یواین پی)وزارت جج پاکستان کی ہدایت پر ملک بھر میں عازمینِ حج سے درخواستوں کی وصولی کا عمل 15جنوری سے شروع ہوجائے گا اس سلسلہ میں حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مرکزی راہنما حافظ شفیق کاشف نے بتایا ہے کہ عا زمینِ حج سرکاری سکیم کے ذریعے حج پر جانا چاہتے ہیں وہ حج درخواستیں جمع کرانے کے لیئے فوری طور پر اپنے کاغذات تیار کرلیں کیونکہ حکومتی ذرائع کے مطابق وسط جنوری کے بعد حج درخواستیں جمع ہونا شروع ہو جائیں گیں۔ عازمین حج کے پاس مارچ 2020تک کارآمد پاسپورٹ اورقومی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپیاں بمعہ 8عدد تصاویر( نیلی بیک گراونڈ کے ساتھ)، بلڈ گروپ، وارث (جس کے ساتھ خونی رشتہ ہو) کی شناختی کارڈ کی کاپی بمعہ فون نمبر تیار رکھیں۔ آپ خود اور اپنے عزیز و اقارب ، دوست احباب جو بھی حج پر جانا چاہتے ہوں ان تک یہ معلومات پہنچائیں اور ایسے افراد جن پر شریعت کی رُو سے حج فرض ہوچکا ہے ان کو اس فریضہ کی ادائیگی کی ترغیب دیں۔ اللہ تعالیٰ ہمارا اور آپ کا دعوت دینااور حج پر جانے والوں کا جانا قبول فرمائے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes