برطانیہ میں پاکستانی صحافیوں پر مشتمل پاکستان یوکے میڈیا “کرکٹ ٹیم کل پاکستان پہنچے گئی

Published on January 13, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 276)      No Comments

رپورٹ ۔۔۔ سید کمال حسین شاہ
برطانیہ میں پاکستانی صحافیوں پر مشتمل پاکستان یوکے میڈیا “کرکٹ ٹیم کل پاکستان پہنچے گئی کراچی
ایرپورٹ پر بھرپور استقبال کی تیار یاں ۔ جذبہ خیر سگالی کے تحت کراچی لاہور اور راولپنڈی میں میچیز کھیلے جائیں گے ۔ اعلی حکام سے ملاقاتیں طے ۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں روانگی سے قبل پاکستان میڈیا کرکٹ ٹیم کو پاکستان ہائی کمیشن لندن نے ایک تقریب کا اہتمام کیا ۔ جس میں ہائی کمشنر محمد ایوب نے ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے توقع کی کہ پاکستان یوکے میڈیا کرکٹ ٹیم کامیاب لوٹے گئی ۔ ہائی کمیشن لندن کی جانب سے دیے گیے عصرانے میں لندن میں کام کرنے مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے صحافیوں نے شرکت کی ۔ پاکستان جرنلسٹس ایسوسی ایشن برطانیہ کے سیکرٹری جنرل اور ۱۸ رکنی وفد کے انچارج وجاہت علی خان نے عصرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ٹیم کو پاکستان لے جانے کا مقصد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے کوشیشوں میں جہاں اپنا حصہ ڈالنا ہے تو دوسری طرف بھاشا اور دیا میر ڈیم کی تعمیر کےلیے اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے یکجہتی کا پیغام دینا بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس میڈیا ٹیم میں پاکستان پریس کلب برطانیہ اور پاکستان پریس کلب انٹرنیشنل کے صحافی کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا تاکہ دنیا کو برطانیہ میں مقیم صحافی برادری کی جانب سے یکجہتی کا پیغام دیا جائے ۔ پاکستان میڈیا ٹیم پاکستان میں صحافتی تنظیموں ، پارلیمنٹرینز اور فنکاروں کے ساتھ بھی میچیز کھیلے گی ۔ سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن لاہور (سجال) کے ساتھ ۱۷ جنوری کو قذافی سٹیڈیم میں اہم میچ کھیلا جائے گا جس میں کرکٹ کھیلنے والے ممالک کو پاکستان میں کرکٹ کھیلنے پیغام دیا جائے گا۔ میچ کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب محمد سرور ہونگے ۔ جبکہ چئیرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی سمیت قومی کرکٹرز خصوصی شرکت کریں گے ۔ میڈیا ٹیم کے مینجر سابق فرسٹ کلاس کرکٹر شیخ سربلند نے لندن کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دورے کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ میڈیا ٹیم میچیز کھیلنے کے ساتھ ساتھ قومی اسمبلی اور سینٹ کا دورہ بھی کرے گی اور وزیراعظم ، وزرا اعلی سمیت اعلی حکام سے ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہیں ۔ چیف کوآرڈینیٹر طاہر چوہدری نے کہا کہ پاکستان میڈیا ٹیم کا دورہ تاریخی ہو گا اور اس سے برطانیہ کے صحافیوں کی طرف سے جذبہ خیر سگالی کا پیغام دیا جا رہا ہے ۔
ٹیم کپتان اے حق نے کہا کہ دورے کا بنیادی مقصد دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور کرکٹ کھیلنے کے لیے بھی محفوظ ہے ۔ اسسٹنٹ مینیجر دلاور چوہدری نے کہا پاکستان کے صحافی امن کا پیغام پاکستان کے کر جا رہے ہیں جو کہ خوش آئیند ہے ۔ٹیم کوآرڈینیٹر غلام حسین اعوان نے کہا کہ پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہی ملتی جہاں دیار غیر میں بسنے والی صحافی برادری ایسی یکجہتی کا مظاہرہ کرے ہوئے ملک کا وقار بلند کرنے کی کوشیش کر رہی ہو۔میڈیا کوآرڈینیٹر شوکت ڈار نے کہا ٹیم کے کامیاب دورہ پاکستان کے بعد لندن میں واپس آکر کمیونٹی کو ایک تقریب میں آگاہ کیا جائے گا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy