نہاد اداکاراؤں نے سستی شہرت کے لئے سوشل میڈیا کا’’ سہارا‘‘ لے لیا

Published on January 19, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 200)      No Comments

لاہور( یواین پی )دنیا بھرمیں سوشل میڈیا پر نامورفنکاراپنے پرستاروں سے رابطے میں رہتے ہیں،اوراپنے پروجیکٹس کے بارے اپنے پرستاروں کو بروقت آگاہ کرتے رہتے ہیں،ان کی دیکھا دیکھی پاکستانی نام نہاداداکارائیں سوشل میڈیا پر ان ہوگئی ہیں،پاکستان شوبزانڈسٹری میں کچھ خودساختہ ایسی اداکارائیں بھی ہیں،جن کو کئی کئی سال شوبزمیں کام کرتے ہوچکے ہیں،مگروہ اپنا نام نہ بنا سکیں،کچھ ایسی بھی ہیں جن کی اپنی اولادجوان ہوچکی ہے جسے وہ اپنا نام دینے کی بجائے ان کواپنی بہن یا بھائی بنا کر تعارف کرواتی ہیں،کئی نے توغیرمذہب ہوتے ہوئے شوبزانڈسٹری میں کامیابی کے لئے اپنے نام کے ساتھ مسلمانوں والے نام لگا رکھے ہیں تاکہ ان کوشوبزانڈسٹری میں کام مل سکے،بہت سی اداکارائیں شادی شدہ ہوتے ہوئے بھی خودکوکنواریظاہرکرتی ہیں،ان دنوں ایسی ہی اداکارائیں سوشل میڈیا کا سہارا لے کر اپنے مطلب کی خبریں شائع کروارہی ہیں،یہ نام نہاد اداکارائیں اپنے آپ کو بڑھا چڑھا کرسوشل میڈیا پر پیش کرتی ہیں،کئی اداکاراؤں نے توایک بھی شواورفلم نہیں کی مگروہ کئی کئی فلموں میں مصروفیت کی خبرسوشل میڈیا پروائرل کرواتی ہیں تاکہ ان کو سستی شہرت مل سکے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme