پی پی پی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے محمد خالد رانا کو مڈل ایسٹ کا جنرل سیکرٹری مقرر کردیا

Published on January 26, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 252)      No Comments

جدہ ( زکیر احمد بھٹی) پی پی پی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے ریاض سے محمد خالد رانا کو مڈل ایسٹ کا جنرل سیکرٹری مقرر کردیا گیا ریاض پی پی ہی کی جانب سے محمد خال رانا کا اعزاز می عشائیہ دیا گیا جس می کارکنوں بڑی تعداد کی شرکت کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کے ارکان نے بھی بھرپور شرکت کی اس موقعہ پر مڈل ایسٹ کے نومنتخب جنرل سیکرٹری محمد خالد رانا کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا یہ ہمیشہ سے خاصہ رہا ہے کہ اس نے اپنے ورکر کو عزت اور اسکی صلاحیتوں کے اعتراف میں احترام بخشا ہے یہی وجہ ہے کہ آج بلاول بھٹو زرداری نے اپنے نانا اور والدہ کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے مڈل ایسٹ میں جیالوں کو عزت بخشی ہے اور یقینا عام ورکر کو جب عزت ملے گی تو پارٹی پوزیشن میں بھی بہتری آئے گی پارٹی کی جانب سے مجھے جو جو ذمے داری سونپی گئی ہے میں اسے بھرپور انداز کے ساتھ نبھانے کی کوشش کروں گا مجھ سمیت پارٹی کے دیگر عہدیداروں کی جانب سے یہ کوشش ہوگی کہ ہم گھروں میں بیٹھے نظریاتی اور پارٹی جیالوں کو متحرک کریں اور انہیں میدان عمل میں لیکر آہیں سعودی عرب ایک اہم ترین دوست ملک ہے جس نے ہمیشہ پاکستانیوں کو عزت اور وقار دیا ہے اور یہاں پر بسنے والے افراد جہاں دیگر سیاسی جماعتوں سے منسلک ہیں وہیں وہ پیپلزپارٹی کے بھی جیالے موجود ہیں محمد خالد رانا کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی بقا سیاسی اور جمہوریت کے مستحکم ہونے میں ہے جس طرح پیپلز پارٹی طاقت کا اصل سرچشمہ عوام کو سمجھتی ہے اسی طرح دیگر سیاسی جماعتیں بھی جمہوریت اور پاکستان کی ترقی کی حامی ہیں اس لئے ضروری ہے کہ سببی ملکر پاکستان کی ترقی کے لئے کام کریں اور اجتماعی کوشش کرکے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں ریاض ریجن کے قائم مقام صدر احسن عباسی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نظرہاتی اور فیڈریشن کی علامت ہے پیپلزپارٹی کو جان بوجھ کر دیوار سے لگانے کی کوشش کی جاتی رہی جو آج بھی روایت برقرار ہے مگر ایسا ممکن نہیں ہوگا کیونکہ پارٹی کی قیادت مضبوط ہاتھوں میں ہے اور اس کا ورکر عام کسان اور مزدور ہے اور وہ ورکر ہے جو دنیا بھر کے ممالک میں موجود ہے اور پارٹی کے ساتھ چٹان کی مانند کھڑا ہے پیپلز پارٹی کی سینئر ترین قیادت محمد اصغر قریشی اور ریاض راٹھور نے اپنے خطاب میں جہاں محمد خالد رانا کو مبارکباد دی وہیں پر ان کا بھرپور ساتھ دینے کا وعدہ کیا۔ تقریب سے مسلم لیگ ۔۔اے این پیاور دیگر فورمز کے نمئیدون نے بھی خطاب کیا اور خالد رانا کو انکی خدمات پر شیلڈ پیش کی

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes