آف شور کمپنیز سکینڈل، سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان گرفتار

Published on February 6, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 499)      No Comments

لاہور (یواین پی) قومی احتساب ادارے (نیب) نے سینئر صوبائی وزیر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءعبدالعلیم خان کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق علیم خان آف شور کمپنیوں کے معاملے پر 11 بج کر 6 منٹ پر نیب لاہور کے دفتر پیش ہوئے تھے جن سے تقریباً 18 کے قریب سوالات کئے گئے۔ اس کے علاوہ انہوں نے لندن اور دبئی میں بھی جائیدادیں خریدی تھیں جن سے متعلق بھی سوالات کئے گئے تاہم وہ نیب کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے جس کے بعد انہیں 12 بج کر 6 منٹ پر گرفتار کر لیا گیا اور اہم ذرائع نے بھی ان کی گرفتار ی کی تصدیق کر دی ہے۔عبدالعلیم خان کو گرفتار کرنے سے پہلے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور دیگر ذمہ داران کو بھی باقاعدہ طور پر اعتماد میں لیا گیا اور نیب آفس میں طلب کرنے کے بعد سوالات کئے گئے اور اطمینان نہ ہونے پر انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes