آٹے کی فراہمی کے تسلسل میں کسی صورت کمی نہیں آنی چاہیے ذیشان حنیف ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ

Published on February 9, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 40)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ ضلع میں آٹا کے تمام سیلز پوائنٹس اور ٹرک پوائنٹ پر آنے والے صارفین کو احسن انداز میں مقررہ نرخوں پر آٹا ملنا چاہیے اور اس سلسلہ میں لوگوں کی شکایات کو فوری طور پر دور کیا جائے مارکیٹ میں آٹے کی فراہمی کے تسلسل میں کسی صورت کمی نہیں آنی چاہیے ان خیا لات کا اظہار انہو ں نے پرائس مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے بتایا کہ ضلع میں کسی جگہ بھی آٹا کا بحران نہ ہے مارکیٹ میں لوگوں کو روزانہ کی بنیاد پر 25 ہزار سے زائد آٹے کے تھیلے فراہم کئے جا رہے ہیں سیل پوائنٹس پر لوگوں کا رش عام مارکیٹ اور سیل پوائنٹ پر آٹے کی قیمتوں کے فرق کی وجہ سے ہے سیل پو ائنٹس پر عام صارفین کو 10 کلو آٹے کا تھیلا 664 روپے میں فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ مارکیٹ میں آٹے کی قیمت زیادہ ہے جس کی وجہ سے سیلز پوائنٹس پر لوگوں کا رش ہے انہوں نے بتایا کہ اس وقت ضلع میں آٹے کے ٹرک سیل پوائنٹس 39 ہیں جبکہ ضلع کی تینوں تحصیلوں میں 119 سیلز پوائنٹس پر آٹا دستیاب ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes