کوٹری، دریائے سندھ کے بہاؤ میں اضافہ

Published on July 30, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 67)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی) کوٹری، دریائے سندھ کے بہاؤ میں اضافہ جاری ہے ٹھٹھہ کے ڈاون اسٹریم سائیڈ میں پانی کا بہاؤ 88 ہزار 916 کیوسک ہو گیا، محکمہ موسمیات اور این ڈی ایم اے کی جانب سے سکھر اور گڈو بیراجوں پر 30 اور 31 جولائی کو جاری کیے گئے شدید سیلاب کی وارننگ کے بعد این ڈی ایم اے کے تمام ڈی سیز نے ہائی الرٹ جاری کر دیاہے سیلاب دریائے سندھ کے بہاؤ میں اضافے کے بعد کوٹری بیراج میں اپ اسٹریم کا بہاؤ ایک لاکھ 22 ہزار کیوسک ہوگیا، کوٹری میں ڈاون اسٹریم میں پانی کی آمد 88 ہزار 916 کیوسک ہوگئی، سکھر بیراج پر اپ اسٹریم کا بہاؤ بڑھ گیا۔ 3 لاکھ 38 ہزار 5 کیوسک اور ڈاؤن اسٹریم بہاؤ بڑھ کر 3 لاکھ 9 سو 95 کیوسک ہوگیا، دوسری جانب گڈو بیراج میں پانی کا بہاؤ بڑھ کر 3 لاکھ 89 ہزار 5 سو 56 کیوسک اور بہاؤ بڑھ کر 3 لاکھ 75. ہزار 3 سو 26 کیوسک رکارڈ ہوگیا۔ دریائے سندھ کے بہاؤ میں اضافے کے بعد این ڈی ایم اے کی جانب سے بڑے سیلاب کا الرٹ جاری کرنے کے بعد پی ڈی ایم اے نے بھی دریائے سندھ کے ڈیموں پر بڑے سیلاب کا الرٹ جاری کردیا۔ تمام ضلعوں کے ڈی سیز نے دریائے سندھ کے ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر کچی آبادیوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور بیراجوں اور ڈیموں کی نگرانی کو سخت کرنے اور تمام اداروں کو کوآرڈینیشن قائم کر کے متحرک رہنے کی ہدایات جاری کیں۔ ٹھٹھہ کی ضلعی انتظامیہ نے بھی دریائے سندھ اور بیراجوں کی نگرانی شروع کر دی ہے اور عملے کو ہائی الرٹ کر دیا ہے جب کہ کچی آبادیوں کے مکینوں نے بھی سیلف امیگریشن کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy