غیر ملکی افواج ، سوویت یونین کی شکست سے سبق حاصل کرے ، افغان عوام

Published on February 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 603)      No Comments

\"Afghan
کابل ۔ ۔۔ افغان عوام نے کہا ہے کہ افغان معاملات میں غیرملکیوں کو اپنی مداخلت مہنگی پڑی گی اور انھیں سابق سوویت یونین کے انجام سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔ (آج) 15فروری کے دن ، سرخ فوج کے افغانستان سے انخلاء کے 25سال مکمل ہونے کے موقع پر مقامی باشندوں نے اپنی یاددیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے دوران لاکھوں شہریوں کے قتل عام اوران کی گھروں سے فرارکی یادیں اب بھی ان کے ذہنوں میں تازہ ہیں۔ ضلع چہارسیاب کے رہائشی 60سالہ حاجی نادر شاہ نے کہا کہ روسی حملہ آوروں کی طرح اس وقت افغانستان میں موجود امریکی اورنیٹو افواج کا برتاؤ بھی غیرانسانی ہے اورانھیں سوویت یونین کی شکست سے سبق سیکھنا چاہیے ۔ روسی جنگ میں اپناخاوندکھونے والی مریم نے بتایا کہ وہ زندگی بھریہ المیہ نہیں بھول سکے گی۔ ایک بزرگ حاجی محمد یاسین نے بتا یا کہ انھیں یاد ہے کہ ایک دن روسی فوج سینکڑوں ٹینکوں کے ساتھ جبل السراج اورسالانگ میں داخل ہوئی اورانھوں نے 30سے زائد بچے، خواتین اورمرد وں کوفائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا ۔اس واقعہ پر پورے علاقہ میں کئی روزتک سوگ کی کیفیت طاری رہی۔کابل میں ایک نجی یونیورسٹی کی استاد احمد زئی حیدری نے کہا کہ اصل میں امریکیوں اور روسیوں کے ایک ہی مقاصد ہیں ، فرق صرف اتنا ہے کہ سوویت یونین نے براہ راست افغانستان پر حملہ کیا جبکہ امریکہ یہاں اپنے مقاصد حاصل کرنے کیلئے پردے کے پیچھے کام کر رہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题