پاکستان کے لیے جان دی بھی سکتی ہوں اور لے بھی سکتی ہوں، میرا

Published on February 25, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 271)      No Comments

بھارت میں جب بھی کچھ ہو تو وہ پاکستان کے خلاف محاذ کھول دیتا ؛ اداکارہ شاہد منی
فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی لیکن جب بات سبز ہلالی پرچم کی ہو گی تو پھر ہم سب ایک ہیں؛ اداکارہ ریشم
لاہور (یواین پی)پاکستانی اداکاری بھی بھارت کے خلاف ہم آواز ہوگئے ۔لاہور پریس کلب میں ایک تقریب کے دوران اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کے لیے اپنی جان دے بھی سکتی ہوں اور کسی کی جان لے بھی سکتی ہوں۔میرا نے مزید کہا کہ پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے دیکھے گا تو ہم جان لے لیں گے جب کہ اداکارہ شاہد منی نے بھی کہا بھارت میں جب بھی کچھ ہو تو وہ پاکستان کے خلاف محاذ کھول دیتا ہے جب کہ اداکارہ ریشم نے بھارتی دھمکیوں کے بعد بھی کچھ نہ بولنے والے پاکستانی اداکاروں پر تنقید کی اور کہا کہ یہ ملک کی خاطر جان تو دے سکتے ہیں لیکن بھارتی دھمکیوں کی مذمت نہیں کر سکتے۔جب کہ اداکارہ ریما نے بھی کہا کہ جو بھی لیڈر جنگ کے کی باتیں کرتے ہیں وہ انسانیت کے خلاف بات کرتے ہیں۔فنکاروں کا کہنا تھا کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی لیکن جب بات سبز ہلالی پرچم کی ہو گی تو پھر ہم سب ایک ہیں۔واضح رہے پلوامہ حملے کے بعد پاکستانی فلمسٹارز کے بھارتی فلموں میں کام کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ پابندی بھارتی سینما ورکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے عائد کی گئی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹی فکیشن میں لکھا گیا کہ ہم پلوامہ میں بھارتی فوج پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ نوٹی فکیشن میں حملے میں جاں بح قافراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی بھی کیا گیا ۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ پاکستانی اداکاروں اور فنکاروں کے بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے پر باقاعدہ پابندی عائد کر دی گئی ہے، اگر کوئی ادارہ پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرتا پایا گیا تو اس پر بھی پابندی عائد کر دی جائے گی اور اس کے خلاف ایکشن بھی لیا جائے گا۔
آسکر ایوارڈز کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین نے 15 ٹرافیاں جیت کر نیا ریکارڈ قائم کردیا
لاس اینجلس (یواین پی)91ویں آسکر ایوارڈز کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین نے 15 ٹرافیاں جیت کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ لاس اینجلس میں ہونے والے ایوارڈز میں 15 خواتین ٹرافی گھر لے جانے میں کامیاب رہیں جبکہ ان کے مقابلے میں 39مردوں نے ایوارڈز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔اس سے قبل خواتین کی جانب سے سب سے زیادہ 12 ایوارڈ 2007 اور 2015 میں جیتے گئے تھے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال صرف 6خواتین آسکر جیتنے میں کامیاب رہی تھیں جبکہ خواتین کی جانب سے سب سے کم آسکر ایوارڈز 2012 میں جیتے گئے تھے جب صرف 4 خواتین یہ اعزاز حاصل کر سکی تھیں۔اس کے ساتھ ساتھ رتھ ای کارٹر اور ہینا بیچلر اپنے اپنے شعبوں میں افریقی امریکا سے ایوارڈ جیتنے والی پہلی شخصیت بن گئیں۔کارٹر نے کاسٹیوم ڈیزائن اور بیچلر نے پروڈکشن ڈیزائن میں ایوارڈ جیتا۔آسکر میں بہترین اداکار کا ایوارڈ ریمی ملک کو ملا جس کے ساتھ ہی آسکر ایوارڈ جیتنے والے پہلے عرب و مصری نژاد اداکار بن گئے ہیں۔روما کو بہترین غیرملکی زبان کی فلم کا ایوارڈ دیا گیا جس کے ساتھ ہی وہ یہ ایوارڈ جیتنے والی میکسکو کی پہلی فلم بن گئی۔فلم روما کے ڈائریکٹر الفونسو کیورن کو بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ دیا گیا جس کے ساتھ ہی وہ آسکر کی تاریخ میں بہترین سینما ٹوگرافی اور بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ ایک ساتھ جیتنے والے پہلے فرد بن گئے۔فلم با کے لیے بہترین اینی میٹڈ شارٹ فلم کا ایوارڈ جیتنے والی ڈومی شی یہ ایوارڈ جیتنے والی پہلی خاتون ڈائریکٹر بن گئیں۔
مایہ ناز کلاسیکل گلوکار شفقت امانت علی نے زندگی کی 54بہاریں دیکھ لیں ، آج سالگرہ منائیں گے
لاہور (یواین پی) پاکستان کے مایہ ناز کلاسیکل گلوکار شفقت امانت علی خان آج (منگل ) کو اپنی54ویں سالگرہ منائیں گے ۔پٹیالہ گھرانے کی نویں نسل سے تعلق رکھنے والے شفقت امانت علی خان 26فروری 1965ء کو استاد امانت علی خان کے گھر پیدا ہوئے ،انکے بڑے بھائی اسدامانت علی خان بھی موسیقی کا بڑا نام تھے۔پاکستانی راک بینڈ فیوڑن کے لیڈ سنگر کی حیثیت سے گلوکاری میں اپنے کیرئیر کا باقاعدہ آغاز کرنے والے شفقت امانت علی خان کھماج،انکھیاں،متوا،یہ حوصلہ،مورا سیاں اور تیرے بناسمیت لاتعداد ہٹ گانے ریکارڈ کرا چکے ہیں۔2006 ء میں فیوڑن بینڈ سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد شفقت امانت علی خان نے اپنے سولو کیرئیر کا آغاز کیا اور کھیڑیاں دے نال،نینا اور تو ہی تو ہے سمیت بیشمار بالی ووڈ فلموں کیلئے گانے ریکارڈ کرائے۔کبھی الوداع نہ کہنا کیلئے متوا،ڈور کیلئے یہ حوصلہ، شاہ رخ خان کی فلم مائی نیم از خان کیلئے تیرے نینا،آئی ہیٹ لو اسٹوریز کیلئے بن تیرے، را ون کیلئے دلدارا،جوڑی بریکرز کیلئے درمیاں،جنت تو کیلئے تو ہی میرا،مرڈرر تھری کیلئے تیری جھکی نظر، ستیا گڑھا کیلئے رس کے بھرے تورے نینا،ہسی تو پھسی کیلئے من چلا تیری اورتیور کیلئے میں نہیں جانا پردیس شفقت کے بالی ووڈ ہٹ سونگزمیں سے چند ایک ہیں۔جی سی یونیورسٹی لاہور سے بیچلرز کی ڈگری حاصل کرنے والے شفقت امانت علی خان اب تک کئی ایوارڈز اپنے نام کرچکے ہیں جبکہ 14 اگست 2007ء کو انہیں صدراتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا جاچکا ہے۔
بلا وجہ گانوں کو اسٹیج ڈرامے میں شامل کرنے کا قائل نہیں ‘قیصر ثناء اللہ
لاہور (یواین پی)پاکستان فلم اور اسٹیج ڈرامہ کے نامور پروڈیوسر قیصر ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اسٹیج ڈرامہ باقاعدہ ایک فن ہے جو بھی اس فن کو سمجھ گیا وہ اسٹیج ڈرامہ کر سکتا ہے ،اسٹیج ڈرامے میں رائٹر ، ڈائریکٹر ،ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر ، لائٹ مین اور اداکاروں کی مشترکہ کاوشیں شامل ہوتی ہیں تب جا کر ایک شاہکار سامنے آتا ہے ۔ انہوں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ڈرامے پروڈیوسر کیے ہیں اور میرا اعزاز ہے کہ وہ تمام کے تمام شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوئے ہیں ۔بنیادی طور پر اسٹیج ڈرامہ بڑا باریک بینی کا کام ہے جس میں آپ کو ایک ایک چیز کا خیال رکھنا پڑتا ہے اور یہ دنیا میں باقاعدہ ایک آرٹ کے طور پر پڑھایا بھی جاتا ہے ۔قیصر ثناء اللہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آج اسٹیج ڈرامے میں رقص ایک جز بن چکا ہے اور اسے بھی ڈرامے کی سیچویشن کے مطابق ڈرامے میں شامل کیا جاتا ہے ۔مگر میں بلا وجہ گانوں کو ڈرامے میں شامل کرنے کا قائل نہیں ہوں۔انہوں نے کہا کہ اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر کرنا کوئی مشکل کام نہیں مگر اسٹیج ڈرامے کو اچھا بنانا اور اسے بہترین انداز میں ڈرامہ بینوں کے سامنے پیش کرنا بڑا کٹھن کام ہے جس کے لئے ڈرامہ رائٹر اور ڈائریکٹر کے ساتھ اداکاروں پر بڑی ذمے داری عائد ہوتی ہے اور جو بھی ڈرامے کی روح کو سمجھ گیا وہ میرے نزدیک ایک اچھا آرٹسٹ ہے ۔
شادی تقریبات میں دس بجے کی بندش ختم کر کے 12بجے تک کا وقت مقرر کیا جائے ‘حمیرا رشد
لاہور (یواین پی)گلوکارہ حمیرا ارشد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شادی تقریبات میں دس بجے کی بندش ختم کر کے 12بجے تک کا وقت مقرر کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ شادی کی تقریبات میں دس بجے کا وقت مقرر کرنے سے بہت سارے مسائل پیدا ہو رہے ہیں اور بے شمار لوگوں کا روزگار متاثر ہوا ہے ۔میں نے پہلے بھی تجویز دی تھی کہ شادی تقریبات کا وقت رات بارہ بجے تک مقرر کر دیا جائے جبکہ سپریم کورٹ بھی کہہ چکی ہے مگر اس پر کوئی عمل نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ میوزیکل پروگرام خوشی کی تقریبات کا حصہ ہوا کرتے تھے مگر پچھلی حکومت نے دس بجے کا وقت مقرر کر کے پروفیشنل فنکاروں پر ظلم کیا ۔
سوناکشی سنہا کے دھوکا دینے پر شوآرگنائزر نے زہر کھالیا
مراد آباد (یواین پی)نامور بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کے دھوکا دینے پر شو آرگنائزر پرمود شرما نے زہر کھا لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کی سیکریٹری سمیت 5 لوگوں پر دھوکا دہی کرنے اور پیسے لے کر شو میں نہ آنے کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر مراد آباد کے علاقے کاٹگھر سے تعلق رکھنے والے شو آرگنائزر پرمود شرما نے فیشن اینڈ بیوٹی ایوارڈ پروگرام کے نام سے 30 ستمبر 2018 کو دہلی میں ایک شو آرگنائز کیا تھا جس میں سوناکشی سنہا کوایوارڈ دینے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔پرمود اور سوناکشی کے درمیان معاہدہ دبنگ گرل کی پرائیویٹ سیکریٹری مالویکا پنجابی کے ذریعے ہواتھا اورمالویکا سے بات چیت کے بعد پرمود نے سوناکشی کے اکانٹ میں انٹرنیٹ کے ذریعے 37 لاکھ روپے کی رقم منتقل کردی تھی تاہم پیسے ملنے کے باوجود سوناکشی شو میں نہیں آئیں۔شو آرگنائزر پرمود شرما نے سوناکشی سنہا کے خلاف 24 نومبر کو مرادآباد پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی لیکن ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی، جب آرگنائزر کی فریاد نہیں سنی گئی تو پرمود نے 13 فروری کو زہر کھا کر اپنی جان دینے کی کوشش کی لیکن خوش قسمتی سے اسے بچا لیا گیا۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ پرمود کی شکایت پرایس پی مرادآباد نے سی او سدیش کمار گپتا کو معاملے کی جانچ پڑتال کا حکم دیاتھا، تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد جمعہ کی شام مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ جب کہ کاٹگھر تھانے کے ایس ایچ او اجیت کمار کا کہنا ہے کہ چونکہ یہ دہلی کا معاملہ تھا اس لیے تحقیقات بھی وہیں سے ہونی چاہئے تھیں، لیکن پھر بھی ایس پی کے حکم کے بعد اس پورے معاملے کی تحقیقات کی گئیں۔
اداکار ریمی ملک آسکر ایوارڈ لینے کے بعد سٹیج سے گر پڑے
لاس اینجلس (یواین پی)امریکی اداکار ریمی ملک نے رواں سال کی 91ویں اکیڈمی ایوارڈ آسکر کے دوران اپنی زندگی کا پہلا آسکر ایوارڈ جیتا، جس کے بعد ان کی خوشی کا اندازہ لگانا مشکل تھا۔آسکر ایوارڈ کی تقریب میں جب ریمی ملک کا نام بہترین اداکار کے ایوارڈ کے لیے لیا گیا تو انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ساتھ بیٹھی اپنی گرل فرینڈ اور ساتھی اداکارہ لوسی بوئنٹن کو بوسہ دیا، جس کے بعد اسٹیج پر جاکر ایوارڈ قبول کرتے ہوئے اپنی والدہ، فیملی اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔تاہم جب اداکار ایوارڈ لینے کے بعد اسٹیج سے واپس اپنی جگہ پر بیٹھنے کے لیے اترنے لگے تو ان کے ساتھ ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آگیا۔اپنا ایوارڈ قبول کرنے کے بعد ریمی ملک اسٹیج پر گر پڑے، تاہم اس موقع پر انہوں نے پوری کوشش کی کہ وہ اپنے ہاتھ سے اپنا آسکر ایوارڈ نہ گرنے دیں۔رپورٹس کے مطابق اداکار کو گرنے کے بعد کچھ چوٹیں بھی آئیں جس کے باعث انہیں بیک اسٹیج منتقل کیا گیا۔خیال رہے کہ ریمی ملک نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹیلی ویژن کی دنیا سے کیا، ان کا پہلا ڈرامہ گل مور گرلز 2004 میں سامنے آیا تھا۔2015 میں سامنے آئی ٹیلی ویژن سیریز مسٹر روبوٹ ریمی ملک کی شہرت کی وجہ بنی، اس سیریز میں اپنے کردار کے لیے ریمی کو کئی ایوارڈز بھی ملے۔ریمی ملک اے نائٹ ان دی میوزیم، ٹوئلٹ ساگا بریکنگ ڈان 2 جیسی فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں۔
نابالغ لڑکیوں کے ریپ کیس میں گلوکار آر کیلی کی ضمانت منظور
الینوائے (یواین پی)کم سے کم 50 خواتین اور کم عمر لڑکیوں کو ریپ اور جنسی تشدد کا نشانہ بنانے والے گلوکار 52 سالہ رابرٹ سلویسٹر کیلی (آر کیلی) پر امریکی عدالت نے 2 دن قبل ہی فرد جرم عائد کی تھی۔عدالت نے گلوکار پر کم سے کم 4 خواتین اور نابالغ لڑکیوں کو ریپ اور جنسی تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی فرد جرم عائد کی تھی۔عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد آر کیلی نے 23 فروری کو ہی خود پولیس تھانے پہنچ کر گرفتاری پیش کی تھی۔ تاہم اب عدالت نے ان کی ضمانت منظور کردی۔ ریاست الینوائے کی کک کانٹی کی عدالت نے گلوکار کی ضمانت منظور کی۔کک کانٹی کے جج جوہن فٹزگیرالڈ نے گلوکار کی ضمانت 10 لاکھ امریکی ڈالر کے عوض منظور کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر ایک لاکھ ڈالر جمع کرانے کی ہدایت کی۔عدالت نے حکم دیا کہ آر کیلی کو ایک لاکھ ڈالر نقد جمع کرانے کے بعد رہا کیا جائے، تاہم گلوکار کے وکیل نے ضمانت منظور ہونے کیبعد بتایا کہ لگتا نہیں کہ ان کے مکل ایک لاکھ ڈالر کا انتطام کر پائیں گے۔عدالت نے آر کیلی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں متاثرہ خواتین سے رابطہ کرنے سے بھی روک دیا۔عدالت نے آر کیلی اور ان کے وکیل کو واضح طور پر ہدایت کی کہ وہ کسی بھی متاثرہ خاتون سے رابطہ نہیں کریں گے اور خصوصی طور پر وہ کسی بھی نابالغ لڑکی سے رابطہ کرنے کی کوشش نہ کریں۔عدالت نے آر کیلی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کا پاسپورٹ بھی ضبط کرلیا۔تاہم گلوکار کی ضمانت منظور ہونے کے بعد ان کے وکیل نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے مکل ایک لاکھ ڈالر کا انتظام کرنے کے اہل نہیں ہیں۔
ہالی و وڈ فلمیں شازیم اور پیٹ سیمیٹری 5اپریل کو ریلیز ہو ں گی
لاس اینجلس (یواین پی)ہالی ووڈ فلمیں شازیم اور پیٹ سیمیٹری 5اپریل کو ریلیز ہو ں گی۔فلم شازیمکے ہدایتکارڈیوڈایف سینڈ برگ کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے لڑکے کے گرد گھوم رہی ہے جسے اچانک جادوئی طاقت کے ذریعے بے پناہ طاقت مل جاتی ہے۔یہ لڑکا اس غیر معمولی طاقت کے ملتے ہی مضبوط جسامت والے نوجوان کو روپ دھار لیتا جسے اس کے دوست تک پہنچان نہ پاتے۔یہ لڑکا خطرناک صلاحیتوں کا استعمال نہ جاننے پر اکثر مشکل میں گھر جاتا ہے تاہم پھراپنی طاقت کا اندازہ ہونے پر یہ نوجوان دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیتا ہے اور ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرتا ہے۔پیٹر سیفران کی پروڈکشن میں بننے والے اس سپر ہیروفلم میں مرکزی کردار ہالی ووڈ اسٹارزیچرے لیوی ،عشر اینجل،مارک اسٹروگ،روز بٹلر اورایڈم بروڈی سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔دوسری جانب پیٹ سیمیٹری کیون کوش کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اسٹیفن کنگ کے مشہور ناول پر مبنی ہے جو ایک ڈاکٹر اور اسکے خاندان کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک ویران جگہ پر منتقل ہوجاتے ہیں۔فلم کی کاسٹ میں جیسن کلارک،ایمی سیمٹز،جوہن لتھگو، ہیوگو لیوے اور اوبسا احمد سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔لورینزو ڈی بوناوینچرا اور مارک وہراڈین کی مشترکہ پورڈیوس کردہ یہ فلم 5اپریل کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔
سائبر کرائمز کی ماہر پولیس افسر مس جرمنی بن گئی
فرینکفرٹ (یواین پی)رواں برس مس جرمنی کے ٹائٹل سے 28 سالہ خاتون کو نوازا گیا جو ایک پولیس افسر ہیں اور انٹرنیٹ پر کئے جانے والے جرائم کی ماہر تفتیش کار ہیں۔ نادین بیئرنیز کو ایک روز قبل مس جرمنی کے ٹائٹل کی حق دار قرار دیا گیا۔سب سے طویل عرصے سے چلے آ رہے جرمنی کے اس مقابلہ حسن کا فائنل جرمنی اور فرانس کی سرحد کے قریب واقع شہر رسٹ کے یورپا پارک میں ہوا، ٹائٹل جیتنے کا خواب سچ کرنے والی نادین بیئرنیز پولیس اہلکار ہیں اور سائبر کرائمز کی ماہرتفتیش کار ہیں ،ان کا تعلق جرمن ریاست سیکسنی کے شہر ڈریسڈن سے ہے البتہ وہ سٹٹ گارٹ میں تعینات ہیں۔نادین بیئرنیز سائیکل چلانے اور ورزش کرنے کا شوق رکھتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ یہ ٹائٹل جیتنے کے بعد ایک سال کیلئے چھٹی کی درخواست دیں گی تاکہ وہ اس دوران مس جرمنی کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سر انجام دے سکیں۔ انہوں نے کہا پچھلے دس سال سے ایک پولیس افسر ہوں اور مجھے کبھی یہ محسوس نہیں ہوا کہ میں نے غلط فیلڈ اختیار کی ہے۔ نادین بیئرنیز کو مس جرمنی کا ٹائٹل جیتنے پر ایک سال کیلئے بلا معاوضہ سفر، ایک کار اور ایک سال کیلئے کپڑے وغیرہ بھی فراہم کئے جائیں گے۔
باکس آفس پرہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن، دی ہڈن ورلڈ کا راج
فلم ہاؤٹو ٹرین یور ڈریگن، دی ہڈن ورلڈ اپنے سلسلے کی تیسری اور سب سے کامیاب فلم ہے
نیویارک (یواین پی)رواں ہفتے نارتھ امریکن باکس آفس پر اینی میٹڈ فلم ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن، دی ہڈن ورلڈ کا راج رہا جس نی7 ارب 75 کروڑ روپے کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔اینی میٹڈ فلم ہاؤٹو ٹرین یور ڈریگن، دی ہڈن ورلڈ اپنے سلسلے کی تیسری اور سب سے کامیاب فلم ہے، اس سے پہلے ریلیز ہونے والی دونوں فلمیں 7 کروڑ روپے بھی نہیں کما سکیں تھیں جبکہ نئی فلم نے پونے آٹھ کروڑ روپے محض تین دن میں کما لیے ہیں۔گذشتہ ہفتے پہلے نمبر پر رہنے والے فلم ایلیٹا: بیٹل اینجل اس ہفتے دوسرے نمبر پر رہی، یہ فلم اب تک ایک ارب 68 کروڑ روپے کما چکی ہے۔کھلونوں کی دنیا میں محبت اور جنگ کی کہانی دی لیگو مووی: دی سیکنڈ پارٹ اس ہفتے تیسرے نمبر رہی، اس فلم نے ایک ارب چالیس کروڑ روپے کمالیے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes