فی تولہ سونا 450 روپے سستا ہوگیا

Published on March 2, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 549)      No Comments

کراچی (یواین پی) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے جس کے اثرات پاکستانی مارکیٹ میں بھی دیکھے گئے ہیں۔سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 15 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونا 1294 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔ سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھے گئے ہیں اور فی تولہ سونا 450 روپے سستا ہو کر 68 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔ سونے کی 10 گرام قیمت میں 385 روپے کی کمی ہوئی ہے اور یہ 58 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes