ٹرمپ نے غزہ کو دی جانیوالی امداد معطل کر دی

Published on August 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 161)      No Comments

واشنگٹن(یواین پی) امریکی صدر ٹرمپ کی مسلم دشمنی کی ایک اور مثال، غزہ کو دی جانے والی بیس کروڑ ڈالر کی امداد معطل کردی۔مسلم دشمنی پر مبنی امریکی صدر کے اقدامات میں ایک اور اضافہ ہوا ہے جب انہوں نے غزہ کو دی جانے والی امداد معطل کر دی جس نے فلسطینیوں کی مشکلات مزید بڑھادی ہیں۔ حکمنامے کے مطابق غزہ کو دی جانے والی 20 کروڑ ڈالر کی معاشی امداد معطل کر دی گئی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کے مطابق یہ رقم امریکی مفادات کیلئے استعمال کی جائے گی۔ امریکی صدر نے اس سے پہلے اسرائیلی کے دارالحکومت کی تبدیلی کا بھی متنازع فیصلہ کیا تھا، امریکہ انتظامیہ نے ٹیلر فورس ایکٹ نامی قانون کی رو سے معطل کی۔ اس سے پہلے اقوام متحدہ بھی فلسطین کی ساڑھ چھ کروڑ ڈالر کی امداد روک چکا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy