شوبز سرگرمیوں پر پابندی کے باعث فنکاروں کی مالی مدد کی جائے فنکار برادری کی اپیل
لاہور(یواین پی) سیکرٹری جنرل المراد پروڈکشن اینڈ آرٹ اکیڈی رائٹرڈاکٹر بی اے خرم کے عشائیہ میں شوبز شخصیات کی شرکت تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات شوبز شخصیات کے اعزاز میں سیکرٹری جنرل المراد پروڈکشن اینڈ آرٹ اکیڈی رائٹرڈاکٹر بی اے خرم نے عشائیہ دیاعشائیہ میں اداکارطارق امان ،اداکاراعظم شاہ،،اشفاق چوہدری،اداکار اکرم چن ،اداکار جگنو بٹ،چوہدری نذیر احمد، علی چوہدری ،ڈاکٹر وقاص خرم ،ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر فنکاروں نے وزارت ثقافت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شوبز سے منسلک ایسے فنکارروں کی مالی مدد کی جائے جو کورونا وباءکے باعث لاک ڈاﺅن میں شوبز سرگرمیوں پر پابندی کی وجہ سے بے روزگار اور مالی مشکلات کا شکار ہیں