الزامات کی تردید، عاصم سلیم باجوہ کا معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی ہونیکا فیصلہ

Published on September 4, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 141)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئر مین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اپنے خلاف تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔عاصم باجوہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر 4 صفحات پر مشتمل تردیدی بیان جاری کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئر مین نے لکھا کہ میں اپنے خلاف تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہوں۔ اللہ کا شکر ہے میرے اور اہلخانہ کیخلاف الزامات کی کوشش بے نقاب ہو گئی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا مزید کہنا تھا کہ ہمیشہ عزت اور وقار کے ساتھ مل کی خدمت کرتا رہوں گا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی اہلخانہ کے ساتھ مل کر معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے یہی سوچا ہے کہ سی پیک اتھارٹی پر بہت زیادہ توجہ چاہیے اس لیے فیصلہ کیا کہ میں اپنا سارا زور سی پیک پر لگاؤں گا۔عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ وزارت اطلاعات میں مزید قابل لوگ موجود ہیں تو اس لیے وہ کام میں ان کے لیے چھوڑوں گا اور میں اپنا فوکس ادھر ہی رکھوں گا۔انہوں نے کہا کہ ابھی میں نے اس حوالے سے فیصلہ کیا ہے اور صبح اپنا استعفیٰ پیش کروں گا اور درخواست دوں گا کہ مجھے اس عہدے سے ریلیف دے دیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题