ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی قتل کیس میں اہم پیشرفت

Published on April 10, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 221)      No Comments

کراچی: (یواین پی) انسداد دہشتگردی عدالت میں تفتیشی افسر نے چالان جمع کرا دیا۔ عدالت نے تین مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔عدالت نے ملزمان کو آئندہ سماعت پر گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ چالان کے مطابق مفرور ملزمان کمسن اور نوعمر دکھائی دیتے ہیں۔ علی رضا عابدی کے قتل کے لیے ملزمان کو آٹھ لاکھ روپے دیے گئے۔قتل کے لیے حسینی بلڈنگ کے پاس نامعلوم شخص نے رقم ادا کی۔ چالان میں درج ہے کہ علی رضا عابدی کے قتل میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل جلا دی گئی تھی۔ یاد رہے کہ ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی کو پچیس دسمبر کو ان کی رہائشگاہ کے قریب قتل کر دیا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes