وزیر اعظم عمران خان 5 جولائی کو گوادر کا ایک روزہ دورہ کریں گے

Published on July 4, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 102)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وزیر اعظم پاکستان عمران خان 5 جولائی کو گوادر کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم گوادر میں مخلتف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط اور مخلتف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے جبکہ عمران خان گوادر کو 1.2 ملین گیلن واٹر پراجیکٹ منصوبے کو عملدرآمد کے معاہدے پر بھی دستخط کریں گے۔وزیراعظم کے دورہ گوادر میں گوادر شہر کے لئے ڈیسیلینشن پلانٹ لگانے کے مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیا جائے گا جبکہ حکومت چین کی جانب سے ساؤتھ بلوچستان کے لئے سولر جنریٹر گرانٹ کا ایم او یو بھی ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان گوادر میں نارتھ فری زون کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes