مصروفیات کی وجہ سے ایران نہیں جا سکا: شاہ محمود قریشی

Published on April 23, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 190)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کا کہنا ہے کہ دورہ جاپان کی مصروفیات کی وجہ سے ایران نہیں جا سکا۔ وزیراعظم عمران خان نے دورہ ایران کی تاریخ تبدیل کی جس کی تاریخ میرے دورہ جاپان سے متصادم تھی۔ مشاورت سے طے ہوا وزیراعظم عمران خان ایران اور میں جاپان جائوں گا۔گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جاپانی کمپنیاں پاکستان میں کامیابی سے سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔ جاپان اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کر سکتا ہے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین میں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرنا ہے اور دورہ میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ بات چیت بھی ہو گی۔وزیر خارجہ کا مزید کہا تھا کہ کابینہ میں تبدیلی کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہے۔ وہ بہتر سمجھتے ہیں کہ کس کو کیا ذمہ داری سونپیں۔ اسد عمر کی جگہ حفیظ شیخ کو لایا گیا جو ٹیکنو کریٹ ہیں جبکہ معاشی فیصلے نئے مشیر خزانہ کرینگے جس سے مناسب سمجھیں مشاورت کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog