محراب پور، یونین آف جرنلسٹس کے الیکشن میں سچل پروگریسو پینل بلامقابلہ کامیاب

Published on April 29, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 259)      No Comments

نوشہرو فیروز(یواین پی)محراب پور یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ الیکشن میں سچل پروگریسو پینل بلامقابلہ کامیاب ہوگیاالیکشن علی بابا ریسٹورینٹ پر منعقد ہوئے نوشہروفیروزیونین جرنلسٹس کی جانب سے چیئرمین زاہد قائم خانی، سیکریٹری محمد خالد میمن، ممبرز رانا شیر محمد، زاہد راجپر، مظہر خاصخیلی نے الیکشن کمیٹی کے فرائض انجام دیئے انتخابات میں سچل پروگریسوپینل اور جئے لطیف پینل میں مقابلہ اور تعلقہ بھر کے 55 یونین ممبرز نے حق رائے دہی استعمال کرنا تھاجئے لطیف پینل نے سچل پروگریسو پینل کی واضح برتری دیکھتے ہوئے ووٹنگ سے قبل ہی سچل پروگریسو پینل کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا تھاجس کے باعث سینئر صحافی منور حسین منور کا حمایت یافتہ سچل پروگریسو پینل بلامقابلہ کامیاب ہوگیا چیئرمین الیکشن کمیٹی زاہد قائم خانی نے صدارتی خطاب اور بلامقابلہ کامیاب امیدواروں کا اعلان کیا جس کے مطابق بلامقابلہ کامیاب ہونے والوں میں بالترتیب صدر قاضی علی محمد، سینئر نائب صدر علم الدین علیم، نائب صدر راجہ خان نوناری، جنرل سیکریٹری محمد شہزاد مغل، جوائنٹ سیکریٹری اسلم نانگور، فنانس سیکریٹری اللہ بخش کوندھر، پریس سیکریٹری حزب اللہ چانگ، آفیس سیکریٹری رفیق شاہین جبکہ ایگزیکٹیو کمیٹی میںحاجی غلام محمد زرگر، ملک مشتاق احمد،ملک امجد علی ،حافظ مزمل کمبوہ، محمود الحسن جلالی، ملک جاوید اقبال ، لالہ عمران مغل، محمد عامر ملک، رزاق راجپوت شامل ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہزاد مغل، صالح ڈاہری، علی دوست رند، ڈاکٹر ندیم طور نے کہا کہ محراب پور یونین آف جرنلسٹس کی گزشتہ سال کی کارکردگی متاثر کن رہی یقینایونین آئندہ مزید بہتری کی جانب گامزن رہے گی سینئر صحافی منور حسین منور نے کہا کہ میں تحصیل بھر کے صحافیوں کا مشکور ہوں جنہوں نے میرے حمایت یافتہ سچل پروگریسو پینل کو فتح سے ہمکنار کیاموجودہ پینل تحصیل کا مظبوط صحافتی پلیٹ فارم ثابت ہوگا صدارتی خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر ، چیئرمین الیکشن کمیٹی زاہد قائم خانی نے بہت خوشی ہوتی ہے کہ ہر سال تعلقہ محراب پور میں جمہوری انداز سے نئی کابینہ تشکیل پاتی ہے انکا کہنا تھا پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس صحافیوں کی نمائندہ جماعت ہے جو ملک بھر کے صحافیوں کے حقوق کیلئے مرکزی قائدین افضل بٹ، لالہ اسد پٹھان کی قیادت میں ہروقت کوشاں ہیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes