ٹھٹھہ;رمضان پیکج میں ضلع انتظامیہ ناکام بچت بازار بند

Published on April 8, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی/ حمید چنڈ) رمضان پیکج میں ضلع انتظامیہ ناکام بچت بازار بند، یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا اور ضروری اشیاء گم ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ فوٹو سیشن میں مصروف وفاقی اور صوبائی حکومت کی طرف رمضان مبارک میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے ضلع انتظامیہ کو ہر شہر میں بچت بازار قائم کرنے اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی اشیاء فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے مگر ٹھٹھہ میں اس کے الٹ ہوا ہے بچت بازار کے ٹینٹ تو لگ گئے ہیں مگر اسٹال خالی پڑے ہیں اسی طرح یوٹیلیٹی اسٹورز پر پہلی رمضان سے آٹا دستیاب نہیں دور دراز سے آنے والے لوگ مایوس ہوکر جارہے ہیں۔ خاص طور سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام والی خواتین کو روضے کی حالت میں پریشانی اٹھانی پڑ رہی ہے ان تمام صورتحال کو کنٹرول کرنے والے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سارا دن آفیس میں لال بلب جلا کر مٹنگ کا کہہ کر عوام سے ملنے کو تیار نہیں صرف فوٹو سیشن میں مصروف ہیں عوام نے اپیل کی ہے کہ پنجاب کی طرح مفت آٹا نا دیں کم از کم سستا آٹا تو دیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes