ماہ صیام میں امن وامان کی صورت حال بہتر بنانے کےلئے اہم اقدامات کئے گئے ہیں ڈی پی او سوات سید اشفاق انور

Published on May 16, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 361)      No Comments

سوات (یواین پی)ڈی پی او سوات سید اشفاق انور نے کہا ہے کہ رمضان کے مبارک مہینے میں ضلع بھر میں امن وامان کی صورت حال بہتر بنانے کےلئے اہم اقدامات کئے گئے ہیں ،مینگورہ شہر کے تمام بازاروں میں افطاری کے اوقات میں لوگوں کی سہولت کے لئے پولیس کی نفری میں اضافہ کرکے سادہ کپڑوں میں بھی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جو رش والی مقامات میںکسی بھی قسم کی ناخوشگوار واقعہ سے بروقت نمٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورت حال کی تناظر میں عیدا لفطر کے موقع پر سوات آنے والے سیاحوں کی سہولت اور ان کی حفاظت کے لئے موثر پلان تشکیل دیا جائے گا جس میں تمام سیاحتی مقامات پر اضافی نفری کی تعینات اور دیگر ضروری اقدامات کئے جائیں گے، انہوں نے سوات کی لوگوںسے اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول پر خصوصی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا افراد کے بارے میں پولیس فورس کو بروقت اطلاع دیں تاکہ ایسے عناصر کی بروقت سرکوبی کرکے سوات میں امن کی فضا کو بحال رکھا جاسکے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme