کراچی سے پنجاب جانے والی مال گاڑی پٹری سے اتر گئی، اپ ڈاﺅن ٹریک بری طرح متاثر

Published on May 17, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 373)      No Comments

نوشہروفیروز (یواین پی)بھریا روڈ کے قریب پیر ابراہیم درگاہ کے پاس کراچی سے پنجاب جانے والی مال گاڑی کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں اپ ڈاﺅن ٹریک بری طرح متاثر امدادی ٹیمیں اور اعلیٰ ریلوے احکام ڈی سی او اور ڈیایس ریلوے بھی جائے حادثہ پہنچ گئیںتفصیلات کے مطابق کراچی سے پنجاب جانے گڈز ٹرین جس پر 13 کینٹینر لوڈ تھے بھریا روڈ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی جس اپ اور ڈاون ٹریک بری طرح متاثر ہوگئے ریلوے ذرائع کے مطابق ایک اضافی انجن بھی ٹریک سے اتر گیا ہے کینٹینر ٹریک پر گرنے سے دونوں ٹریک بند ہوگئے جس کی وجہ سے مسافر اورگڈز ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا کراچی سے لاہور جانے والی گرین ایکپسریس کو پڈعیدن اسٹیشن پر روک لیا گیا سیالکوٹ سے کراچی جانے والی علامہ اقبال کو محراب پور اسٹیشن پر روک لیا گیا خیبر ایکسپریس کوباندھی اسٹشن اور سکہر ایکسپریس کو نواب شاہ روک لیا گیا ملت ایل خکسپریس کو رانی پور اور تیز گام کو گمبٹ اسٹیشن پر روک لیا گیا روہڑی سے آنےوالی ریلیف ٹرین بھریاروڈ اسٹیشن پہنچ چکی ہے ریلوے ٹریک بلاک اور تباہ ہونے کے باعث ریلیف ٹرین کا جائے حادثہ پہنچنا مشکل ہےامدادی ٹیموں اورریلوے انتظامیہ کی کوشش ہے کہ مقامی کرینیں منگواکر ٹریک کو کلیئرکیاجائے تاکہ ریلیف ٹرین جائے حادثہ پر پہنچ کر ٹریک بحالی اور ٹریک پرپڑے ملبے کو اٹھاسکے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes