ہانک کانگ میں لاکھوں افراد حکومت کے خلاف پھر سڑکوں پر آگئے

Published on June 17, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 214)      No Comments

ہانگ کانگ: (یواین پی) مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ملزموں کو چین حوالگی کے بل کو ملتوی کی بجائے منسوخ کردیا جائے۔ مظاہرین نے چیف ایگزیکٹو سے بھی استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ہانک کانگ میں لاکھوں افراد کا سمندر سڑکوں پر پھر امڈ آیا۔ قومی رہنماؤں سے ملزموں کو چین حوالگی بل متعارف کروانے پر استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ حکومت بل کو ملتوی کرنے کی بجائے پھاڑ کر ردی کی ٹوکری میں ڈال دے۔ بپھرے مظاہرین کے لبوں پر چیف ایگزیکٹو کے استعفیٰ کا بھی مطالبہ ہے۔چند روز قبل ہانک کانگ کی پارلیمان میں ملزمان کو چین کے حوالے کرنے کا بل متعارف کروایا گیا جس پر ملک بھر میں بونچھال آ گیا۔ عوام کے اژدھام نے سڑکوں پر آ کر نظام زندگی مفلوج کر دیا۔عوامی طاقت سے خوف زدہ رہنماؤں نے اپنے موقف سے یوٹرن لیتے ہوئے بل کو ملتوی کیا تھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy