مسلح ڈاکووں نے پرائیویٹ ملازم خادم حسین بھٹی سے پچاس ہزار نقداور قیمتی موبائل چھین لیا

Published on June 26, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 315)      No Comments

نوشہرو فیروز(یواین پی)کوٹری کبیر خانواہن لنک روڈ پر مسلح ڈاکووں نے پرائیویٹ ملازم خادم حسین بھٹی سے پچاس ہزار نقداور قیمتی موبائل چھین کر فرارتفصیلات کے مطابق ہالانی کے قریب کوٹری کبیر خانواھن لنک روڈ پر موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر زرعی کمپنی کے پرائیویٹ ملازم خادم حسین بھٹی سے جو کہ خانواھن جارہا تھا سے پچاس ہزار نقدی اور تین عدد موبائل جن کی قیمت ایک لاکھ سے زیادہ بتائی جاتی ہے اسلحہ کے زور پر چھین لیے مسلح ملزمان نے خادم حسین بھٹی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا پولیس کی روایتی بے حسی برقرار مسلح ڈکیتی کی خانواھن پولیس کو بروقت اطلاع بھی دی گئی مگر حسب روایت پولیس جائے واقع پر دیر سے ہی پہنچی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme