عوام ملک میں آئی ایم ایف کی حکومت قبول اور تسلیم نہیں کرتی عثمان اعوان قصوری

Published on July 2, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 217)      No Comments

قصور(یواین پی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عثمان اعوان قصوری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کہاتھا کہ میں قوم سے جھوٹ نہیں بولوں گا لیکن افسوس کہ آج وہ قوم سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں ،عوام آج جن مشکلات کا شکار ہیں وہ موجودہ حکومت کی نااہلی و نالائقی کی وجہ سے ہے ،موجودہ حکومت وینٹیلیٹرپر ہے اور اب اس حکومت سے عوام کو کوئی امید اور توقعات نہیں عوام ملک میں آئی ایم ایف کی حکومت قبول اور تسلیم نہیں کرتی ، ہم آزاد اور خود مختار قوم ہیں ،آئی ایم ایف اورورلڈ بنک کی غلامی قبول نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہارانہوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی ، آئی ایم ایف کی غلامی و ظالمانہ بجٹ درپیش بے شمار مسائل پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں بے شمار مسائل ہیں ،بجلی ، پانی کا مسئلہ ہے اور اب تو سانس لینے کا بھی مسئلہ ہے موجودہ حکومت کا کوئی معاشی وژن نہیں ہے ،مرغی کے انڈے فروخت کر کے اور بکری کے بچے فروخت کر کے معیشت کو کس طرح بہتر بنایا جاسکتا ہے ۔حکمرانوں کی زبان ہی نہیں پھسلتی بلکہ ان کی سوچ ہی پھسل گئی ہے غزوہ احد میں صحابہ کرام کے بارے میں انہوں نے جو کچھ کہا وہ ا س کی ایک مثال ہے سائنس و ٹیکنالوجی کا وزیر ملک میں سینماؤں کی تعداد میں اضافے کی بات کرتا ہے ۔حکمران بتائیں کہ قوم کو تعلیم کی ضرورت ہے یا سینماؤں کی ؟ سینماؤں کی تعداد میں اضافہ کر کے عوام کے کون سے مسائل حل ہوں گے حکومت نے 50لاکھ گھروں کا وعدہ کیا تھا لیکن 50لاکھ ٹینٹ بھی نہیں دیے گیسوں کی قیمتوں میں 200فیصد اضافہ کیا گیا ہے ،ان حکمرانوں کی نالائقی کی قیمت عوام اور مزدور کیوں ادا کریں موجودہ حکومت پہلے تو آئی ایم ایف سے مذاکرات کرتی رہی لیکن پھر آئی ایم ایف سے معاہدہ کرنے اور اس کی مرضی سے بجٹ بنایا گیا ۔ڈیزل پیٹرول تو باہر سے آتا ہے لیکن حکمران بتائیںکہ انہوںنے چینی ، چاول سمیت دیگر اشیاءکیوں مہنگی کیں اسی لیے کہ یہ شوگر مافیا کو فائدہ پہنچانا چاہتے تھے۔سپریم کورٹ چینی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے ۔ ہم جو چیز یں یہاں سے باہر بھیجتے تھے ان پر بھی ٹیکس لگادیا گیا ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题