معروف پاکستانی گلوکار فخرعالم کا دنیا کے گرد چکر لگانے کا اعلان

Published on October 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 434)      No Comments

003
کراچی(یو این پی)معروف پاکستانی گلوکار فخر عالم نے خود طیارہ اڑا کر دنیا کے گرد چکر لگانے کا اعلان کردیا۔ فخر عالم کا کہنا ہے کہ سفر کا مقصد پاکستان کا نام روشن کرنا ہے اور پاکستانیوں کا پیغام دنیا پر پہچانا ہے۔کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں معروف گلوکار کا کہنا تھا کہ وہ یہ کارنامہ 100 گھنٹے سے بھی کم ہوا بازی کے تجربے کے ساتھ انجام دینگے، فخر عالم کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں نے دہشتگردی کیخلاف لازوال قربانیاں دی ہیں۔ فخر عالم سفر کا آغاز امریکا کے شہر اورلنڈو سے کریں گے، 30 ہزار ناٹیکل مائلز پر مشتمل یہ سفر 55 دن پر محیط ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes