ٹرمپ نے عمران خان سے ملاقات کرتے ہی پاکستان کو بڑی پیشکش کردی

Published on July 23, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 198)      No Comments

 

اسلام آباد (یواین پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے پاکستان کو فائیو جی ٹیکنالوجی میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امریکہ کے پاکستان سے اچھے تعلقات اس کے اپنے میں مفاد ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو فائیو جی ٹیکنالوجی میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ایک ساتھ جانے سے امریکہ کو یہ تاثر گیا ہے کہ پاکستان میں سیاسی اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes