وزیراعظم عمران خان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں ؟اسلامی افواج کے کمانڈر راحیل شریف کھل کر بول پڑے

Published on September 11, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 192)      No Comments

ریاض (یواین پی)سابق آرمی چیف اور اسلامی افواج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے مقبوضہ کشمیر کے لیے وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کو سراہا ہے ۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پاک فوج اور پاکستانی عوام کی بھی تعریف کی ۔ان کا کہنا تھا کہ شہدا کو مادروطن کیلئے جانیں دینے پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں،دہشتگردی کیخلاف مسلح افواج کا جذبہ بہادری بے مثال تھا،افواج پاکستان کسی بھی چیلنج کا مقابلہ جذبے کیساتھ کر سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریاض میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم دفاع و شہدا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق آرمی چیف اورملٹری کاونٹر ٹیررازم کولیشن کے کمانڈر راحیل شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فاشسٹ راج نے تمام حدود کو عبورکرلیا ہے ،مودی کے زیراقتدار بھارتی فاشسٹ حکومت نے حدیں پارکرلی ہیں۔انہوں نے کہا کہ راحیل شریف نے کہا کہ کشمیر تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے،استحکام کیلئے مسئلہ کشمیر یواین قراردادوں کے تحت حل کرنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی انگوں کے مطابق حل کرنا ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog