عمرایوب خان کی کاوش سے ٹی آئی پی فیکٹری کا نام نجکاری لسٹ سے خارج

Published on September 19, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 340)      No Comments

ہری پور(یواین پی)وفاقی وزیربرائے توانائی،پیٹرولیم و قدرتی وسائل عمرایوب خان کی کاوش سے ٹی آئی پی فیکٹری کا نام نجکاری لسٹ سے نکال دیا گیاجبکہ انکی جانب سے فیکٹری کی بحالی کے لیے ٹی آئی پی میں موبائل فونز بنانے کے لیے مشترکہ منصوبے پر بھی کوششیں جاری ہیںحکومت کی جانب سے مختلف اداروں کو پرائیویٹ کرنے کے لیے نجکاری کیبنٹ کمیٹی کو جو فہرست دی گئی تھی اس میں سے ٹی آئی پی فیکٹری کا نام بھی شامل تھا۔جسے وفاقی وزیر عمرایوب خان نے نکلوا دیا ابٹی آئی پی کو پرائیویٹ نہیں کیا جائے گا۔عوامی لیڈر کی جانب سے ہریپور کے عوام کے لیے یہ اقدام کسی معرکے سے کم نہیںواضح رہے کہ وفاقی وزیرعمر ایوب خان مزکورہ کمیٹی کے ممبر بھی ہیں۔انشائاللہ عوامی قائدعمرایوب خان کی کاوش سے بہت جلد ٹی آئی پی فیکٹری میں موبائل فونز بنانے کے مشترکہ منصوبے پر کام شروع ہوگا۔ہزاروں لوگوں کو روزگار ملے گا اور علاقے میں ایک بار پھرترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes