سکھرریلوے پولیس کا چھاپہ، لاکھوں روپے مالیت کی ریلوے لائنیں برآمد

Published on September 21, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 910)      No Comments

نوشہرو فیروز(یواین پی )ریلوے پولیس سکھر ڈویژن کا سیٹھارجہ میں فیکٹری پر چھاپہ، لاکھوں روپے مالیت کی45سے زائد غیر قانونی طور پر غائب کی گئیں ریلوے لائنیں برآمد، فیکٹری منیجر گرفتار، مقدمہ درج، ریلوے املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی، ایس پی ریلوے سکھر ڈویژن۔ترجمان ریلوے پولیس سکھردا¶د ملک کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ریلوے اسپیشل برانچ کے انچارج مرزا ظفر اقبال، ہیڈ کانسٹیبل عبدالغفار کو خفیہ اطلاع ملی کہ ریلوے کی غیر قانونی طور پر چوری کی جانے والی لائنیں سیٹھارجی کی ایک فیکٹری میں استعمال کی جارہی ہیں، اطلاع ملنے کے بعد اسپیشل برانچ نے ایس پی ریلوے کو تمام تر معاملے سے آ گاہ کیا، جس کے بعد ایس پی ریلوے نے کاروائی کے لئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیں، جنہوں نے ایس پی ریلوے سکھر ڈویژن نیاز احمد کی سربراہی میں سیٹھارجہ ریلوے کے قریب دادا کاٹن فیکٹری میں کاروائی کرتے ہوئے ریلوے کی 45سے زائد غیر قانونی طور پر غائب کی جانے والی ریلوے لائنیں برآمد کرلیں، ریلوے لائنوں کو فیکٹری میں کمروں کی چھتیں تعمیر کرانے کے کام میں استعمال کی جارہی تھیں، جبکہ متعدد ریلوے لائنوں کو ٹکڑوں میں کاٹ کر دیگر چیزوں میں استعمال کرنے کے لئے رکھا گیا تھا، کاروائی کے دوران فیکٹری منیجر کو بھی گرفتار کیا اور تھانہ ریلوے پولیس پڈعیدن میں پی ڈبلیو آئی لیاقت علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے، ترجمان ریلوے پولیس سکھر کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، دوسری جانب ایس پی ریلوے سکھر ڈویژن نیاز احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کاروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی ہے ریلوے املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف ریلوے پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں، ریلوے املاک سمیت مسافر ٹرینوں اور مسافر حضرات کی حفاظت کیلئے ریلوے پولیس اہلکاروں کو سختی سے ہدایات دی گئی ہیں اور اگر کوئی ریلوے پولیس افسر یا اہلکار اپنی ڈیوٹی درست طریقہ سے سر انجام نہیں دیگا اس کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes