کشمیر سے فوری کرفیو اٹھایا اور گرفتار افراد کو رہا کیا جائے : او آئی سی

Published on September 26, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 240)      No Comments

نیو یارک: (یواین پی) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے ایک مرتبہ پھر مقبوضہ کشمیر میں فوری طور پر کرفیو اٹھانے اور گرفتار کیے گئے سیاسی رہنماؤں سے شہریوں کو رہا کرنے کی آواز اُٹھا دی ہے۔یو این جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، بھارت کی طرف سے 5 اگست سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد وادی کی ابتر صورتحال اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme