لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی بلااشعال فائرنگ، 14سالہ بچی شدیدزخمی

Published on July 31, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 421)      No Comments


پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی گنیں خاموش کر دیں
کھوئی رٹہ (یواین پی) لائن آف کنٹرول کے سرحدی گاؤں ٹائیں میں بھارتی افواج کی بلااشعال فائرنگ، 14سالہ بچی شدیدزخمی، تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی ریفر، پاک آرمی کی بھرپور جوابی کارروائی سے دشمن کی گنیں خاموش، یونی ویژن نیوز کے مطابق لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ کے سرحد گاؤں ٹائیں میں بھارتی افواج کی بلااشتعال فائزنگ سے 14سالہ بچی مصباح اعجاز دختر محمد اعجاز کو گردن پر گولی لگی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی بچی کو تشویشناک حالت میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی ریفر کر دیا گیا جہاں بچی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی گنیں خاموش کر دیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes