تحریک دعوتِ فقر کے نئے انتظامی دفاتر کی افتتاحی تقریب

Published on January 11, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments

مانگامنڈی(یو این پی)مانگا منڈی، خانقاہ سلطان العاشقین گاؤں رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈا ملتان روڈ لاہور میں تحریک دعوتِ فقر کے نئے انتظامی دفاتر کی شاندار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے دفاتر کا افتتاح فرمایا۔ نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس بھی آپ مدظلہ الاقدس کے ہمراہ تھے۔ مجلسِ خلفا کے دیگر ممبران کے علاوہ مریدین اور عقیدت مندوں نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے اس موقع پر تحریک دعوتِ فقر کی ترقی و کامیابی کے لئے خصوصی دعا فرمائی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme