وہاڑی: فرید ایکسپریس کی زد میں آ کر 3 سگے بھائی جاں بحق

Published on May 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 486)      No Comments

337764_65480007
وہاڑی میں لاہور سے کراچی جانے والی فرید ایکسپریس کی زد میں آ کر 3 سگے بھائی جاں بحق ہو گئے
وہاڑی (یوا ین پی) نواحی گاﺅں 571 ای بی کے رہائشی محمد انور کے تین بیٹے محمد عارف، محمد شاہد اور محمد جاوید سکول سے چھٹی کے بعد موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے کہ پکھی موڑ اوپن ریلوے کراسنگ کو عبور کرتے ہوئے فرید ایکسپریس کی زد میں آ گئے، جس سے تینوں بھائی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ریسکیو اہلکاروں نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے رورل ہیلتھ سینٹر ماچھیوال پہنچا دی ہیں۔ ریلوے لائن کی دوسری جانب 4 بڑے سکول ہیں جہاں پڑھنے والے بچے پھاٹک سے عاری سڑک پر موجود ریلوے لائن کو روزانہ عبور کرتے ہیں۔ اس سے قبل بھی اسی اوپن پھاٹک پر متعدد بار حادثات ہو چکے ہیں اور تقریباً 10 سے زائد لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes