نواز شریف کی طبیعت میں بہتری نہیں آ سکی، حسین نواز

Published on December 4, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 164)      No Comments

لندن (یواین پی) نوازشریف کے بیٹے حسین نواز کا کہنا ہے نواز شریف کی طبیعت میں بہتری نہیں آ سکی۔ جیسی طبیعت کل تھی ویسی ہی آج بھی ہے۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز کا کہنا تھا ڈاکٹر عدنان نے جو گفتگو کہ وہ اصل حقائق ہیں۔ نواز شریف کی صحت سے متعلق سوال کا جواب ڈاکٹر عدنان ہی دے سکتے ہیں۔ نواز شریف کی قوت مدافعت میں خرابی کی وجوہات کے متعلق علم نہیں۔حسین نواز نے کہا کسی کو نزلہ بخار کی وجوہ کا پتہ نہیں چلتا تو اس کا اتنی جلدی کیسے پتہ چل سکتا ہے۔قبل ازیں نواز شریف کا لندن کے بریج اسپتال میں پی ای ٹی اسکین مکمل ہو گیا تھا۔ اسکین کی تیاری میں چار گھنٹے سے زائد وقت لگا تھا۔ نواز شریف کو آدھے گھنٹہ تک اسکینر میں رکھا گیا تھا ۔قائد مسلم لیگ ن نواز شریف ائیر ایمبولینس کے ذریعے لندن پہنچے تھے۔ ایئرایمبولینس میں ڈاکٹرز کو نواز شریف کی میڈیکل ہسٹری کی فائل بھی دی گئی تھی ۔ نواز شریف کو سخت سکیورٹی میں جاتی امرا سے لاہور ایئرپورٹ پر لایا گیا تھا جاتی امرا سے بڑی تعداد میں کارکنوں نے نوازشریف کو الوداع کیا تھا۔شہباز شریف نوازشریف سے پہلے ہی ایئرپورٹ پہنچے تھے جہاں انہوں نے ضروری کارروائی مکمل کی اور انتظامات دیکھے، نواز شریف کے ائیرپورٹ پہنچنے پر روانگی کے لیے امیگریشن کی کارروائی مکمل کی گئی تھی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy