اغوا اور بازیابی کیسے ہوئی؟ دعا منگی نے تفتیشی حکام کو بیان ریکارڈ کرا دیا

Published on December 11, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 178)      No Comments

کراچی: (یواین پی) اغوا کے بعد بازیاب ہونے والی کراچی کی رہائشی دعا منگی نے تفتیشی حکام کو اپنا پہلا باضابطہ بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔دعا منگی نے تفتیشی ٹیم کو ریکارڈ کروائے گئے بیان میں کہا کہ حارث اور میں چائے کے ہوٹل سے اٹھ کر ٹہلنے نکلے کہ اچانک دو لوگوں نے مجھے پکڑ کر گاڑی میں ڈال دیا، اس کے بعد شور ہونے لگا، پھر اچانک گولی چلنے کی آواز آئی۔اغوا کاروں کے چنگل سے بچ جانے والی دعا منگی نے بیان میں کہا کہ ملزمان نے میرے منہ پر ہاتھ رکھ دیا اور آنکھوں پر پٹی باندھ کر گھماتے رہے۔ ملزمان نے مجھے 3 بار دوسری گاڑیوں میں منتقل کیا اور گھماتے رہے۔اس نے کہا کہ میں نے کسی شخص کا چہرہ نہیں دیکھا۔ ملزمان کھانا کھلاتے وقت آنکھوں سے پٹی ہٹاتے تھے۔ ہر بار کھانا دینے والے ملزمان کی آواز الگ ہوتی تھی۔ ملزمان میرے ہاتھ پاؤں باندھ کر کانوں میں ایئر فون لگا دیتے تھے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes