وکلا آپے سے باہر، پی آئی سی پر دھاوا، پولیس گاڑی نذر آتش

Published on December 12, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 190)      No Comments

لاہور: (یواین پی) وکلا کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کا لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ، کئی افراد زخمی، وکلا نے پولیس موبائل کو آگ لگا دی۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان پر بھی تشدد، پولیس نے متعدد وکلا کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر لاہور کے وکلا کے خلاف پرانی ویڈیو دوبارہ وائرل ہونے پر لاہور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سینکڑوں وکلا سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ینگ ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ہسپتال پر دھاوا بول دیا۔ اس موقع پر سینکڑوں وکلا ہسپتال کا مرکزی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو گئے۔اس صورتحال کے باعث علاج معالجہ کے سلسلے میں آئے ہوئے مریض ہسپتال میں محبوس ہو کر رہ گئے۔ اس ہنگامہ آرائی کے دوران پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی لیکن اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے۔ مشتعل وکلا نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے ہسپتال کی عمارت اور گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دئیے۔ یہ سلسلہ جاری تھا کہ ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر ہسپتال پہنچے جن کے حکم پر ہسپتال میں موجود پولیس کی بھاری نفری نے احتجاجی وکلا پر لاٹھی چارج کر دیا اور آنسو گیس کا بھرپور استعمال کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme