مقبوضہ کشمیرمیں جاری بلیک آؤٹ ختم کیاجائے،امریکی رکن کانگریس پرامیلاجےپال کامطالبہ

Published on December 25, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 232)      No Comments

نیویارک(یواین پی)امریکی رکن کانگریس پرامیلاجےپال نے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں جاری بلیک آؤٹ ختم کیاجائے،بھارتی وزیرخارجہ اس لیے نہیں ملے،میں نے ایوان میں کشمیرپرقراردادپیش کی،بھارتی وزیرخارجہ کامجھ سے ملنے سے انکاربھارتی کمزوری کاعکاس ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی رکن کانگریس پرامیلاجےپال نے کہا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی خراب ہوگئی،بھارت بھرمیں اقلیتوں پرحملے بڑھ گئے،خودبھارتی اراکین پارلیمنٹ کوبھی مقبوضہ وادی جانے کی اجازت نہیں۔پرامیلاجےپال نے کہاکہ گرفتارافرادکورہائی دی جائے اورانسانی حقوق کاتحفظ یقینی بنایاجائے،ان کاکہناتھا کہ 144بچوں سمیت5ہزارکشمیری زیرحراست ہیں،بدقسمتی سے اب شہریت کانیاقانون متعارف کرایاجارہاہے،امریکی رکن کانگریس نے کہاکہ نئے قانون میں مسلمانوں کوتعصب کاشکاربناناسیکولرپالیسیوں سے انحراف ہے، پرامیلاجےپال نے کہا کہ آسام کے20لاکھ باسیوں کوشہریت سے محروم کئے جانےکاخدشہ ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog