بابائے جمہوریت نوابزادہ نصر اللہ خان کی 14 ویں برسی آج منائی جائے گی

Published on September 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 557)      No Comments


لاہور(یو این پی) نوابزادہ نصر اللہ خان کو دنیا سے رخصت ہوئے 14 سال گزر گئے۔ بابائے جمہوریت نوابزادہ نصر اللہ خان نے 1933 میں مجلس احرار سے اپنی سیاست کا آغاز کیا۔ انہوں نے 1953 کی ختم نبوت تحریک میں اہم کرادر ادا کیا جبکہ 1964 میں مادر ملت فاطمہ جناح کی بھرپور حمایت میں ایوب خان کیخلاف پاکستان ڈیموکریٹک ایکشن کمیٹی بنائی۔ 1977 میں ضیا الحق کی آمریت کو ختم کرنے کیلئے ایم آر ڈی تشکیل دی اور 1988 میں اسحاق خان کے مقابلے میں صدارتی الیکشن لڑا۔ اپوزیشن کی علامت ہونے پر پرویز مشرف کی مخالفت میں بھی نواز شریف اور بینظیر بھٹو کو اکٹھا کر کے اے آر ڈی بنائی۔نوابزادہ نصر اللہ خان ایک مرتبہ صوبائی اور تین مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن بنے تاہم 55 سالہ سیاسی کیرئیر میں صرف ایک مرتبہ حکومت کا حصہ بن کر کشمیر کمیٹی کے چئیرمین منتخب ہوئے اور مسئلہ کشمیر کو مختلف محاذ پر اجاگر کیا۔26 ستمبر 2003 میں نوابزادہ نصر اللہ خان 85 سال کی عمر میں دنیائے فانی سے رخصت ہو گئے۔ ان کے انتقال کے فورا بعد ہی انکے بڑے بیٹے منصور خان تحریک انصاف اور چھوٹے بیٹے افتخار خان پیپلز پارٹی میں شامل ہو کر اپنے سیاسی سفر کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes