آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ، پاکستان کی تیسری پوزیشن

Published on January 7, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 288)      No Comments

لاہور: (یواین پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچ ختم ہونے کے بعد نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے، نئی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی رینکنگ میں بھارت سرفہرست ہے جبکہ پاکستان کا تیسرا نمبر ہے۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لئے ٹیموں کے درمیان پوائنٹس کی جنگ جاری ہے، بھارت 360 کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر ہے، بھارتی ٹیم نے 3 سیریز میں مجموعی طور پر7 میچز کھیلے، سب میں کامیابی حاصل کی۔آسٹریلیا کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں جیت کا صلہ مل گیا ہے اوروہ 296 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، کینگروز نے بھی 3 سیریز میں 10 میچز کھیلے، 7 میں کامیابی حاصل کی جب کہ ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور 2 میچوں میں اسے شکست بھی ہوئی۔پاکستان کا 80 پوائنٹس کے ساتھ تیسرا نمبر ہے، گرین کیپس نے 2 سیریز میں 4 میچز کھیلے، سری لنکا کو کراچی ٹیسٹ میں زیر کیا، ایک مقابلہ ڈرا رہا جبکہ 2 میچوں میں اسے شکستوں کا سامنا رہا۔سری لنکا کے بھی 80 پوائنٹس پوائنٹس ہیں تاہم پاکستان سے ایوریج میں کمی کے باعث اس کا چوتھا نمبر ہے، آئی لینڈرز نے 2سیریز میں 4میچز کھیل کر ایک میں کامیابی حاصل کی، ایک ڈرا رہا جب کہ 2 مقابلوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔نیوزی لینڈ 60 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے، کیویز نے 2 سیریز کے دوران 5 میچز کھیل کر ایک میں کامیابی حاصل کی جب کہ 4 میچوں میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔انگلینڈ 56 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے، انگلش سائیڈ نے 2 سیریز میں 6 میچز میں حصہ لے کر 2 میچوں میں کامیابی حاصل کی، 3 میں شکست کا سامنا رہا جب کہ ایک میچ برابر رہا۔جنوبی افریقا 30 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے، ساﺅتھ افریقا نے 2 سیریز کے 4 میچوں میں ایک میں کامیابی حاصل کی، 3 میں اسے شکست کا سامنا رہا۔ویسٹ انڈیز اور بنگلا دیش کی ٹیموں نے ایک، ایک میچز کھیلے ہیں، دونوں ٹیموں کو شکستوں کا سامنا رہا اور پوائنٹس ٹیبل میں بغیر کسی پوائنٹ کے بالترتیب آٹھویں اور نویں نمبر پر ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题