مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، ایران اور چین کے سفیر کی آرمی چیف سے ملاقات

Published on January 9, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 178)      No Comments

راولپنڈی: (یواین پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایران اور چین کے سفیروں نے الگ الگ اہم ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق ایران اور چین کے سفیروں نے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں پاک فوج کے سپہ سالار سے ملاقات کی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے لکھا کہ پاکستان میں چین کے سفیر مسٹر یاؤ جنگ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں ایرانی سفیر مسٹر مہدی ہنر دوست نے بھی اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران بھی امریکا، ایران سمیت مشرق وسطی کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس سے قبل امریکی سیکرٹری دفاع ڈاکٹر مارک اسپر نے پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کرکے مشرق وسطیٰ کی حالیہ سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy