سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے اضافہ

Published on January 19, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 194)      No Comments

لاہور: (یواین پی) ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز کے دوران سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور 172 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ڈالر بڑھ گئی جس کے بعد نئی قیمت 1557 امریکی ڈالر ہو گئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے بعد صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔ جس کے بعد لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر نئی قیمت 89500روپے ہو گئی۔اُدھر دس گرام سونے کی قیمت 172 روپے اضافے کے بعد 76732روپے ہو گئی ہے۔دریں اثناء چاندی کی قیمتوں میں بھی استحکام رہا جس کے بعد چاندی کی قیمت 1030 روپے پر برقرار رہی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy