مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے نوجوان شہید

Published on January 31, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 248)      No Comments

سری نگر:(یواین پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں جموں کے علاقے میں فائرنگ کرکےایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق نوجوان کو بھارتی فوجیوں نے ضلع نگروٹا کے علاقے میں جموں سری نگر ہائی وے پر بین ٹول پلازہ کے قریب شہید کیا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بھارتی فورسز نے شاہراہ بین ٹول پلازہ پر سری نگر جانے والی ٹریفک کو روک لیا۔ آخری اطلاعات آنے تک آپریشن اور فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔اس سے قبل اسی علاقے میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک بھارتی پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes