بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیو ایم کو ایک بار پھر وزارتیں چھوڑنے کا مشورہ دیدیا

Published on February 1, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 452)      No Comments

کراچی (یواین پی) بلاول بھٹو زرداری نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو ایک مرتبہ دوبارہ وزارتیں چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل حکومت نے ایک بھی مسئلہ حل نہیں کیا۔ اپوزیشن جماعتیں حکومت کو گھر بھجوانے پر متفق جبکہ تمام صوبوں میں اتحادی ناراض ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں پیپلز پارٹی چیئرمین نے کہا کہ ایم کیو ایم واقعی کر اچی کے ساتھ ہے تو وزراتیں چھوڑ دے۔ تحریک انصاف میں صلاحیت ہی نہیں کہ ملک چلا سکے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمیں مل کر عوام کے مسائل کے حل کے لئے کوشش کر نی چاہیے۔ وفاقی حکومت ایم کیو ایم کے بلدیاتی نظام اور پولیس سمیت دیگر مطالبات پر پوری نہیں اتری۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپا رٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان نظریاتی ایشوز ہیں تاہم کراچی کے عوام کے مسائل کو مل کر حل کر نا چاہیئے۔ ایم کیو ایم کو سوچنا چاہیے کہ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ کیوں کھڑی ہے؟انہوں نے کہا کہ اگر متحدہ قومی مومنٹ واقعی میں کراچی کے ساتھ ہے اور کراچی کی ترقی چاہتی ہے تو وہ وزارتوں سے مستعفی ہو۔ کراچی کے معاملے پر ہمیں مل کر بیٹھنا ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes